کرم میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ٹماٹر، پیاز، مٹر، گوبھی، ٹنڈا اور ہری مرچ سمیت غیر ملکی پھلوں اور مرغی کی قیمتوں میں بھی کमी آئی ہے۔
اشیائے خور و نوش کے ٹرک پہنچنے کے بعد قیمتوں میں کمی آگئی۔ یہ دیکھ کر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ٹماٹر 450 روپے سے 150 روپے پر آگیا، پیاز 600 روپے سے 250، مٹر 750 روپے سے 250 گوبھی اور ٹنڈا بھی 500 روپے سے 300 روپے اور ہری مرچ 800 روپے سے 400 روپے فی کلو پر آگئی۔ پھلوں میں مالٹا 600 روپے سے 400 پر آگیا، لیموں 800 روپے سے 500 تک آگیا، انار ایک ہزار روپے سے 800 روپے پر آگیا، زندہ مرغی کی قیمت 1000 روپے سے 500 روپے پر آگئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح چند کانوائے مزید آجائیں تو لوگوں
کی مشکلات میں کمی آجائے گی، آمد و رفت کے راستوں پر ترسیل کو اس طرح بحال کیا جائے۔ دوسری جانب کرم میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا سخت بحران برقرار ہے۔ پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ اپر کرم کی چار لاکھ آبادی کیلئے روزانہ 7 ٹینکرز فیول استعمال کیے جاتے تھے لیکن پچھلے تین ماہ سے ایک ٹینکرز بھی نہیں آیا، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اپل پی جی اور پیٹرول ڈیزل کی کمی کو پورا کیا جائے
اشیائے خور و نوش قیمتوں میں کمی کرم شہری خوشی سوء حالات پیٹرول ڈیزل ایل پی جی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرم؛ حالات کی بہتری کیلیے امن کمیٹیاں قائم، بند راستوں پر نرمی کل سے شروع ہوگیقافلوں کی صورت میں مسافر اور اشیائے خور و نوش کی ترسیل کل سے شروع ہوگی، سکیورٹی انتظامات مکمل
مزید پڑھ »
ٹل سے کرم کیلیے اشیائے خور و نوش کا دوسرا قافلہ آج روانہ ہوگاخوراک و ادویات سمیت تمام بازار بند ، لاکھوں آبادی کے لیے 40 ٹرک سامان ناکافی ہے، قبائلی رہنما
مزید پڑھ »
70 سے زائد مال بردار گاڑیوں پر مشتمل قافلہ امدادی سامان لے کر کرم پہنچ گیاجمعہ کے روز اشیائے خورد و نوش کی 76 گاڑیاں ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں پہنچا دی گئیں
مزید پڑھ »
آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی، دال اور چاول کی قیمتوں میں بھی کمیسال 2024 کے دوران ملک بھر میں آٹے، دال، چاول اور چینی کی قیمتوں میں دھنک لگ گئی۔ آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ 45 روپے فی کلوگرام کی کمی دیکھنے میں آئی۔ دال ماش، دال مسور، بیسن، چینی اور چاول کی قیمتوں میں بھی سال بھر میں بتدریج کمی کا رححان دیکھا گیا۔
مزید پڑھ »
صنعتکاروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تنقید کیصنعتکاروں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا امکانغیر فعال جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ پلانٹ کو بحال کرنے کے منصوبے کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے
مزید پڑھ »