تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے 3 ملین ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے اور 24 دنوں میں 72 ملین ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے، کسٹم حکام
پاکستان اور افغان مشترکہ جرگہ نے طورخم تجارتی گزرگاہ کھلوانے کے فیصلے پر افغان حکام کی طرف سے عمل درآمد میں تاخیر کے باعث 18 مارچ بروز منگل بھی تجارتی گزرگاہ 25 ویں روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلیے بند رہی۔
پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان فیصلہ کن نشست کا انعقاد ہوا جس میں افغان فورسز کی متنازعہ تعمیرات بند کرنے اور طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم آمد و رفت کیلیے کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔ تاہم طورخم سرحد کی بحالی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے افغان جرگہ نے افغان حکام سے حتمی رائے لینے کے لیے گزشتہ شام تک مہلت مانگی۔ جرگہ سربراہ کے مطابق 20 گھنٹے گزرنے کے باوجود افغان جرگہ نے انہیں افغان حکام کے حتمی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا اور اس طورخم سرحد کھلوانے میں تاخیر ہورہی ہے۔
جرگہ سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا کہ وہ اب بھی افغان جرگہ کے رابطے کے انتظار میں ہیں۔ واضح رہے کہ 24 روز قبل افغان فورسز پاکستانی حدود میں تعمیرات کر رہی تھیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی اور پاک افغان سرحدی گزرگاہ ہر قسم آمدورفت کےلیے بند کردی گئی۔ کسٹم ذرائع کے مطابق تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے ملک کی خزانہ کو ٹیکس کی صورت میں اوسطا 3 میلین ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 دنوں میں 72 ملین ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔Mar 17, 2025 10:12 AMوزیراعظم کے مشیرڈاکٹرسید توقیر حسین شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاپی ٹی آئی کا قومی سلامتی اجلاس سے قبل عمران خان سے ملاقات کا مطالبہاسلام آباد ہائیکورٹ؛ بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز میں بڑی پیش رفتپاک فضائیہ نے ایم ایم عالم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نغمہ جاری کردیاخبروں اور حالات حاضرہ سے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرارعدالت میں پولیس رپورٹ جمع کروائی جا سکی نہ علی امین گنڈاپور اور وکیل پیش ہوئے
مزید پڑھ »
ایف آئی اے کی کارروائی؛ افغان شہری کی غیرقانونی دستاویزات پر برازیل جانے کی کوشش ناکامافغان شہری طورخم بارڈر سے غیر قانونی طور پرپاکستان میں داخل ہوا تھا ،ایف آئی اے
مزید پڑھ »
وہ سپرہٹ فلم جس میں انیل کپور نے سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھافلم میں کام کرنے کےلیے انیل کپور پر خاندان کی طرف سے دباؤ ڈالا گیا
مزید پڑھ »
70 ہزار سے زائد پاکستانی پرائیویٹ حجاج کا حج کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ89 ہزار پرائیویٹ حجاج میں سے اکثریت کو ابھی تک منا اور عرفات میں جگہ الاٹ نہیں کی جا سکی
مزید پڑھ »
بنکاک میں ٹیکنالوجیکل فائل میں قید پاکستانی مسافروں کی پریشانیتھائی ایئرویز کی جانب سے سڈنی سے پاکستان روانہ ایک پرواز کو منسوخ کر کے پاکستانی مسافروں کو بنکاک میں قید کردیا ہے تاکہ انہیں متبادل پرواز فراہم نہ کی جا سکے۔
مزید پڑھ »
کفایت شعاری صرف غریب کیلیے ہے؟ وفاقی کابینہ میں توسیع پر پیپلز پارٹی کی تنقیدوفاقی کابینہ میں فوج بھرتی کی جا رہی ہے، غریب ملازمین سے روزگار چھینا جا رہا ہے، حکومت متعصبانہ فیصلے نہ کرے، ترجمان
مزید پڑھ »