اقتدار میں آنے کے بعد اداروں کو مضبوط کروں گا، عمران خان

پاکستان خبریں خبریں

اقتدار میں آنے کے بعد اداروں کو مضبوط کروں گا، عمران خان
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 61 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 63%

اقتدار میں آنے کے بعد اداروں کو مضبوط کروں گا، عمران خان ARYNewsUrdu ImranKhan

لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اقتدار میں واپس آنے کے بعد اداروں کو مضبوط کروں گا۔

زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کامیاب سسٹم وہ ہے جہاں ادارے مضبوط ہوتے ہیں، لوگوں کی غلط فہمی ہے کہ میں اقتدار میں آ کر پتا نہیں کیا کردوں گا، میں اداروں کو مضبوط کروں گا اور کسی سے بدلہ نہیں لوں گا، ہم نے بدلے نہیں لینے بلکہ انصاف اور قانون قائم کرنا ہے، ہماری جماعت اپنی ذات کے لیے سیاست نہیں کر رہی۔

عمران خان نے کہا کہ آئین کی حیثیت ختم ہونے کے بعد ملک میں قانون ختم ہو جاتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک بن گیا ہے، ہم اپنے ملک اور آئین کو بچانے کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے پاس سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، اگر باہر نہیں نکلیں گے تو ہم ان طاقتور لوگوں کے غلام بن جائیں گے، ایک سیاستدان رشوت لیتا ہے اور دوسرا جو قوم کے لیے آتا ہے اس کا رتبہ الگ ہوتا ہے، دونوں سیاستدانوں کے رتبے میں فرق ہوتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کا کوئی نظریہ نہیں ہے، ان کا پیسہ باہر ممالک میں پڑا ہوا ہے، نواز شریف اور آصف علی زرداری دور میں 400 سے زائد ڈرون حملے ہوئے لیکن ان کے منہ سے کوئی الفاظ نہیں نکلے، مجھے بھارت میں لوگ زیادہ جانتے ہیں، بھارت نے کشمیر کی حیثیت کو ختم کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ شہادتیں ہوئیں، اس کے باوجود یہ لوگ بھارت کو خوش کرنا چاہتے ہیں تاکہ امریکا خوش ہو جائے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ٹی آئی کی جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کو نیا رنگ دینےکی کوششپی ٹی آئی کی جنرل (ر) باجوہ سے متعلق عمران خان کے بیان کو نیا رنگ دینےکی کوششپی ٹی آئی نے عمران خان کے انٹرویو میں ان کے اپنے الفاظ رپورٹ کرنے کو بھی جھوٹ قرار دے دیا
مزید پڑھ »

مجبوری کےتحت اتحادی حکومت کا حصہ بنے، آصف زرداریمجبوری کےتحت اتحادی حکومت کا حصہ بنے، آصف زرداریآئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہوں گے، آصف علی زرداری تفصیلات جانیے: DailyJang AsifAliZardari PPP
مزید پڑھ »

حکومت کے زیر انتظام چلنے والے کاروباری اداروں کا مجموعی خسارہ اثاثوں کی مالیت سے بھی زیادہ: ورلڈ بینکحکومت کے زیر انتظام چلنے والے کاروباری اداروں کا مجموعی خسارہ اثاثوں کی مالیت سے بھی زیادہ: ورلڈ بینک01:23 PM, 23 Apr, 2023, بین الاقوامی, متفرق خبریں, لاہور: پاکستان کے ریاستی انتظام میں چلنے والے کاروباری اداروں (ایس او ایز) کو جنوبی ایشیا میں بدترین قرار
مزید پڑھ »

پہلا سربراہ جس کے بیان کی تردید اُس کی اپنی جماعت کر رہی ہے، مریم اورنگزیبپہلا سربراہ جس کے بیان کی تردید اُس کی اپنی جماعت کر رہی ہے، مریم اورنگزیبپی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے عمران خان کے بیان کی تردید کے بعد (ن) لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا ردعمل سامنے آگیا۔ DailyJang
مزید پڑھ »

عمران خان کا خصوصی انٹرویو آج رات اے آر وائی نیوز پرعمران خان کا خصوصی انٹرویو آج رات اے آر وائی نیوز پرسابق وزیراعظم عمران خان کا ماریہ میمن کے ساتھ خصوصی انٹرویو آج رات 8 بجے اے آر وائی نیوز پر نشر کیا جائے گا۔
مزید پڑھ »

ہتھنی نور جہاں کی ہلاکت، شہری مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیاہتھنی نور جہاں کی ہلاکت، شہری مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گیاپولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے، مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کروں گا: درخواست گزار
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-13 17:28:07