امارات نے دو ارب ڈالر کی ادائیگی موخر کر دی، پاکستان کی معیشت خوش آئی

경제 خبریں

امارات نے دو ارب ڈالر کی ادائیگی موخر کر دی، پاکستان کی معیشت خوش آئی
پاکستانمعیشتمتحدہ عرب امارات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 47%
  • Publisher: 53%

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے دو ارب ڈالر کی ادائیگی موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ہماری معیشت کے لیے انتہائی خوش آیند ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے دو ارب ڈالر کی ادائیگی موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ہماری معیشت کے لیے انتہائی خوش آیند ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انھوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت کم ہونے تک زراعت، صنعت، برآمدات اور تجارت ترقی نہیں کرسکتیں، معاشی نمو کے لیے بجلی کی قیمت کم کرنا انتہائی ضروری ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔ بلاشبہ حکومت نے بہت سی چیزوں کو کنٹرول کرلیا ہے جس سے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری نظر آئی ہے۔ مستقبل میں اب مستحکم معیشت ہی

نظر آرہی ہے۔ پاکستان کو 40 ارب ڈالرز تک کے قرضے ملنے کا امکان ہے، جس میں 20 ارب ڈالر عالمی بینک دے گا، جب کہ باقی 20 ارب ڈالر کے لیے عالمی بینک کے 2 ذیلی ادارے ملک کی معاونت کریں گے۔ یہ امر خوش آیند ہے کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ملک میں معاشی استحکام دیکھا گیا ہے۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ دو برسوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے مشکل وقت میں دو ارب ڈالر کی ادائیگی موخر کرنے کا فیصلہ پاکستان سے محبت کی بہترین مثال ہے۔ پاکستان کا معاشی مستقبل 2025 میں مختلف داخلی اور خارجی عوامل اور ان سے نمٹنے کے طریقے پر منحصر ہوگا، اگر پاکستان اپنے مالی وعدوں کو پورا کرتا ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ تعلقات کو مستحکم رکھتا ہے تو عالمی مالیاتی امداد حاصل کرسکتا ہے، جس سے معیشت میں استحکام آسکتا ہے، تاہم موسمیاتی تبدیلیوں، توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور دہشت گردی پاکستان کی معاشی راہ میں اہم چیلنجز ہیں، جن کے مؤثر حل کے لیے حکومت کو موسمیاتی لچک، صاف توانائی کی طرف منتقلی کی جانب پیش قدمی کرنا ہوگی

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان معیشت متحدہ عرب امارات قرض آئی ایم ایف سرمایہ کاری

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارت نے افغان طالبان کی حمایت شروع کی، پاکستان کے فضائی حملوں کی مذمت کیبھارت نے افغان طالبان کی حمایت شروع کی، پاکستان کے فضائی حملوں کی مذمت کیبھارت نے افغان طالبان کی حمایت کرنا شروع کر دی ہے اور پاکستان کے جانب سے افغان سرزمین پر فضائی حملوں کی مذمت کی ہے۔
مزید پڑھ »

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلہ موخرعمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلہ موخراحتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس پر فیصلے کی تاریخ ایک بار پھر موخر کر دی ہے۔
مزید پڑھ »

آئی سی سی نے کرکٹ ایوارڈ کی نامزدگیاں کا اعلانآئی سی سی نے کرکٹ ایوارڈ کی نامزدگیاں کا اعلانآئی سی سی نے مینز کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »

سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کو 20 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیاسندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کو 20 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیاسندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وفاقی اداروں سے 20 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ٹیک اٹ کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ایف آئی اے افسر کی ضمانت مسترد کر دیاسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ایف آئی اے افسر کی ضمانت مسترد کر دیاسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی ایف آئی اے افسر بن کر شہری کے اغواء اور ڈکیتی کے شریک ملزم ارباز عباسی کی ضمانت مسترد کر دی۔
مزید پڑھ »

توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرانے میں ناکامتوشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرانے میں ناکاماسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کے ساتھ ایف آئی اے کی درخواست نمٹا دی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-22 11:34:39