پنسلوینیا سے کانگریس کے الیکشن میں ایرن بشیر کو 63 ہزار 776 ووٹ ملے
امریکی پاکستانی ری پبلکن ایرن بشیر پنسلوینیا سے کانگریس کا رکن بننے میں ناکام ہوگئے، یوں کسی بھی پاکستانی کے رکن کانگریس بننے کا خواب پورا ہونے سے بظاہر ایک بار پھر رہ گیا۔
امریکا کی پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک جبکہ ان کے ڈیموکریٹک حریف برینڈن بوائل نے نشست کا با آسانی دفاع کرلیا۔ بدقسمتی سے اس بار بھی کوئی پاکستانی امریکن تو رکن کانگریس منتخب نہیں ہوسکا تاہم ماضی کے مقابلے میں انڈین امریکن اراکین کانگریس کی تعداد میں کم سے کم ایک رکن کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وقت کانگریس میں ایمی بیرا، راجا کرشنا مورتھی، رو کھنہ، پرامیلا جیاپال اور شری تھانیدار بھی موجود ہیں جو اپنی اپنی نشستوں کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس نمایندے نے کچھ عرصہ پہلے ایمی بیرا کا جیونیوز کے لیے ایکسکلوسیو انٹرویو بھی کیا تھا جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیل سے بات کی گئی تھی۔
امریکا کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے انتہائی قریبی دوست ڈاکٹر آصف محمود نے کیلیفورنیا کے ڈسٹرکٹ فورٹی سے ایک لاکھ 22 ہزار 722 ووٹ لیے تھے تاہم ان کی ری پبلکن حریف یونگ کم ایک لاکھ 61 ہزار589 ووٹ لے کر اپنی نشست کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بچپن میں ہکلاتا تھا لیکن اللہ کے معجزے نے سب بدل دیا: ڈاکٹر ذاکر نائیکمیں بچپن میں دنیا کا سب سے بڑا سرجن بننے کا خواب دیکھتا تھا لیکن 25 لوگوں کے سامنے آجانے پر بات بھی نہیں کرپاتا تھا: مذہبی اسکالر
مزید پڑھ »
عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننے کا خواب ادھورا رہ گیا، حتمی امیدواروں کی فہرست سے باہرآکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب کے امیدواروں کی فہرست جاری ہو گئی ہے جس میں عمران خان کا نام شامل نہیں ہے
مزید پڑھ »
ٹیکساس: کیا 2 پاکستانی امریکن اپنی نشستوں کا دفاع کرپائیں گے؟ڈاکٹر سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے اور دونوں طویل عرصے سے ہیوسٹن میں آباد ہیں اور جنوری سن 2023 سے ٹیکساس کی اسمبلی کے رکن ہیں
مزید پڑھ »
شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئییحییٰ السنوار کا بازو میزائل لگنے سے ٹوٹ گیا تھا اور وہ زخموں سے چور چور تھے لیکن زندگی کی رمک باقی تھی
مزید پڑھ »
ارکان کانگریس کے خط پر 160 پاکستان ارکان پارلیمنٹ کا جوابی خطخط میں ایک مخصوص پارٹی کے بے بنیاد سیاسی بیانیے پر امریکی ارکان کانگریس کے خط پر تحفظات کا اظہارکیا گیا ہے
مزید پڑھ »
شہید یحییٰ سنوار کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرِعام پر آگئییحییٰ السنوار کا بازو میزائل لگنے سے ٹوٹ گیا تھا اور وہ زخموں سے چور چور تھے لیکن زندگی کی رمک باقی تھی
مزید پڑھ »