ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ صدر بننے کا عہدہ لے لیا ہے۔ انھوں نے اپنے دوسرے دور کے دوران سزائے موت کے استعمال میں تیزی لانے کا وعدہ کیا ہے۔
محکمہ انصاف کو پرتشدد ریپ کرنے والوں، قاتل وں، درند وں کی سزائے موت پر سختی سے عمل کی ہدایت دوںگا،نومنتخب امریکی صدر امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور اقتدار کے دوران سزائے موت کے استعمال میں تیزی لانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ' ریپ کرنے والوں، قاتل وں اور درند وں' کا تعاقب کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سامنے آنے والا ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ سبکدوش ہونے صدر جو بائیڈن نے اپنے عہدے کے آخری ماہ کے دوران گزشتہ دنوں اعلان
کیا تھا کہ وہ پیرول پر رہائی کے امکان کے بغیر وفاقی سطح پر پھانسی کے منتظر 40 قیدیوں میں سے 37 کی سزائے موت کو عمر میں تبدیل کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم سوشل ٹرتھ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ جیسے ہی میں عہد سنبھالوں گا، فوری طور پر محکمہ انصاف کو ہدایت دوں گا کہ وہ پرتشدد عصمت دری کرنے والوں، قاتلوں اور درندوں سے امریکی خاندانوں اور بچوں کو بچانے کے لیے سزائے موت پر سختی سے عمل کرے، ہم ایک بار پھر امن و امان والی قوم بنیں گے! اپنے پہلے دور صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً 20 سال کے وقفے کے بعد وفاقی سطح پر پھانسی کی سزاؤں پر عمل درآمد کو بحال کیا اور 13 مجرموں کی پھانسی دی گئی، یہ تعداد جدید تاریخ میں کسی بھی صدر کے دور میں دی جانے والی پھانسیوں سے زیادہ تھی۔ ایسے وقت میں جب کہ امریکا میں لوگ قتل جیسے جرائم کے لیے سزائے موت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، گیلپ سروے کے مطابق یہ حمایت اس وقت دہائیوں میں سب سے نچلی سطح پر ہے، 1994 میں 80 فیصد رائے دہنندگان اس کے حق میں تھے جب کہ 2024 میں ان کی تعداد 53 فیصد رہ گئی ہے، اس عرصے کے دوران مخالفت 16 فیصد سے بڑھ کر 43 فیصد ہوگئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سزائے موت پرتشدد ریپ قاتل درند
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکی صدر نے 37 قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیاامریکی صدر جو بائیڈن نے سزائے موت کے 40 قیدیوں میں سے 37 قیدیوں کی موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
مزید پڑھ »
حمس نے ایڈن الیگزینڈر کا ویڈیو بیان جاری کردیا: امریکی صدر سے بازیابی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہایڈن الیگزینڈر، امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کا ویڈیو بیان حمس نے جاری کردیا جس میں اُس نے امریکی صدر سے بازیابی کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
ナイجیریا میں سزائے موت کے منتظر شخص کو گورنر نے معافی دینے کا وعدہ کیانائجیریا میں ایک شخص جو 10 برس سے سزائے موت کا منتظر ہے، کو مرغیاں اور انڈے چوری کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔ جنوبی مغربی ریاست اوسون کے گورنر نے اب اس شخص کو معافی دینے کا وعدہ کیا ہے۔ گورنر نے کہا ہے کہ انصاف اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اہم ہے۔
مزید پڑھ »
ٹرمپ کا دن کی روشنی کی بچت کے خاتمے پر زور، لیکن ’ڈے لائٹ سیونگ ٹائم‘ کیا ہے؟میری جماعت دن کی روشنی کی بچت کو ختم کرنے کیلئے کوشش کرے گی: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بیان
مزید پڑھ »
بھارت: نوجوان نے گرل فرینڈ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر بناکر 84 کروڑ روپے بٹور لیےملزم موہن کمار نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا اور اسے ٹرپ پر لے گیا جہاں اس نے لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں: پولیس
مزید پڑھ »
ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر ہلچل مچارہانومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بالوں کے انداز کو نئی شکل دے دی جس کے بعد ان کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر ہلچل مچارہا ہے۔
مزید پڑھ »