امریکا نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی درخواست کر دی ہے اور اس سلسلے میں امریکی ایلچی نے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے رابطہ کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکا نے ایران اور اسرائیل میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور اس سلسلے میں امریکی ایلچی بریٹ میک گرک نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے دونوں ممالک میں کمی کے لیے ثالثی کی درخواست کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ایلچی بریٹ میک گرک نے سعودی عرب، یو ای اے، قطر اور عراقی وزرائےخارجہ کو فون کیا اور انہیں ایرانی وزیر خارجہ کو کشیدگی میں کمی کا پیغام پہنچانے کی درخواست کی ہے۔ اس کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عراق کے وزرائے خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اس گفتتگو میں رہنماؤں نے علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ یکم اپریل کو اسرائیل نے شام میں ایرانی قونصل خانے کے قریب فضائی حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کہا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی سزا ملنی چاہیے اور سزا دی جائے گی۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ اگر ایران نے اپنی سر زمین سے حملہ کیا تو اسرائیل جواب دے گا اور ایران پر حملہ کرے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا کو اہم پیغام پہنچا دیا، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا: ایرانایران اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکا کو بھی جوابدہ ٹھہرائے گا، صدر ابراہیم رئیسی
مزید پڑھ »
برطانیہ میں مہنگائی کی شرح ڈھائی برس کی کم ترین سطح پر آگئیبرطانیہ میں فروری میں مہنگائی کی شرح 3.4 فیصد رہی۔ مہنگائی میں کمی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کے باعث ہوئی
مزید پڑھ »
بھارت: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردی گئیںوزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
امریکا میں ایک اور بھارتی طالبعلم کی پُراسرار موتامریکا میں ایک اور بھارتی طالبعلم کی پُراسرار موت؛ مجموعی تعداد 11 ہوگئی
مزید پڑھ »
سعودی عرب سمیت خلیجی و یورپی ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہےنماز عید الفطر کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی سلامتی اور اسرائیلی دہشتگردی کا شکار فلسطینیوں کیلیے خصوصی دعائیں کی گئیں
مزید پڑھ »
دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ خلا میں پہنچ کر تباہاسپیس ایکس کے مالک اور امریکا کی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کی کمپنی کی جانب سے خلا میں روانہ کیا گیا راکٹ اپنے اہداف مکمل
مزید پڑھ »