ملزم کو امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے امریکی ویزے کے لیے جعلی دستاویزات فراہم کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصل خانہ کراچی کی جانب سے تحریری شکایت پرامریکی ویزے کے حصول کے لیے شہریوں کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی شناخت عمیر اسلم کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2 خواتین کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا۔ ملزم نے خواتین کو ویزا پراسس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشنز سلپ بھی جاری کی۔ گرفتار ملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع ٹریول ایجنسی میں ملازمت کر رہا تھا۔ ملزم نے خواتین سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 34 ہزار روپے ہتھیائے۔
ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ شہریوں نے پوچھ گچھ پر انکشاف کیا کہ ملزم نے رقوم نقد وصول کر کے واٹس ایپ کے ذریعے جعلی دستاویزات بھیجی۔ نجی بینک کی جانب سے مذکورہ ٹرانزیکشن سلپ کو جعلی قرار دیا گیا۔ امریکی قونصلیٹ حکام نے مذکورہ ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔Feb 25, 2025 09:28 AMکراچی؛ پسند کی شادی کرنے والے شخص نے سسرال میں خودکشی کرلیوفاقی کابینہ میں جلد توسیع کا امکان، وزارتوں کیلئے بڑے نام سامنے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتارگرفتار ملزم کی شناخت حنزہ کے نام سے ہوئی جو فلائٹ نمبر ED 321 کے ذریعے ابو ظہبی سے پاکستان پہنچا تھا
مزید پڑھ »
جہاز ٹرمینل پر جعلی دستاویزات پر مسافروں کو آف لوڈجناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر امیگریشن عملے نے2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا جس پر انہیں فہد حسین نامی ایجنٹ سے جعلی ویزے اور دستاویزات حاصل کرنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر قبرص کے لیے کوئی سفر کا ریکارڈ نہ ہونے اور جعلی پاسپورٹ کے علاوہ دیگر دستاویزات جعلی ثابت ہوئی۔
مزید پڑھ »
جعلی دستاویزات پر پولینڈ جانے والا مسافر گرفتارملزم کیجانب سے پیش کیا گیا پولینڈ کا ریزیڈینٹ کارڈ جعلی نکلا، ایف آئی اے
مزید پڑھ »
کراچی میں جعلی دستاویزات تیار کرنے والے ملزم کو گرفتارکراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی میں جعلی دستاویزات تیار کرنے کی مہارت کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں 'منصور کنسلٹنٹ' کے نام سے ویزا کنسلٹنسی کا کاروبار کرنے والے محمد مشتاق راجپوت کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن؛ اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتارگرفتار افراد کے پاس پاکستان میں قیام سے متعلق کوئی دستاویزات موجود نہیں تھیں ، ذرائع
مزید پڑھ »
کراچی؛ شہریوں کو ہراساں کرنے والا جعلی میجر گرفتارملزم سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردیاں ، رینکس ، شوز، جعلی آئی ڈی کارڈ و دیگر جعلی دستاویزات برآمد
مزید پڑھ »