امریکا میں اسکول پر حملہ، ملزم سمیت 3 افراد ہلاک
امریکا میں ایک اسکول کی کار پارکنگ میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں سارہ اینڈرسن ایلیمینٹری اسکول کی کار پارکنگ میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ انتظامیہ نے والدین کو کال کر کے پولیس کی نگرانی میں بچوں کو گھر بھیج دیا۔ پولیس نے حملہ آور کا تعاقب کیا جس پر اُس نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، فائرنگ کے وقت پارکنگ میں موجود ایک گاڑی میں اسکول کے دو بچے بھی موجود تھے جو محفوظ رہے۔ امریکا میں 3 روز میں اسکول پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور چند دنوں قبل ہی جیل سے رہا ہوکر آیا تھا، ملزم اور ہلاک اور ہونے والوں کے درمیان ناخوشگوار تعلقات کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملزم اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تین روز قبل کیلی فورنیا کے سرل ایلیمینٹری اسکول میں حملہ آور نے فائرنگ کرکے 14 اور 11 سالہ طلبا کو قتل کر دیا تھا، امریکا میں رواں برس اسکول پر فائرنگ کے 45 واقعات رونما ہوئے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پلوامہ میں کشمیری شہید، خواتین پر تشدد پر رپورٹ جاریقابض بھارت کا لاک ڈاؤن 114 ویں روز میں داخل تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
بنگلہ دیش میں کیفے پر حملے میں ملوث 7 عسکریت پسندوں کو سزائے موت - ایکسپریس اردوہولی آرٹسن کیفے حملے میں غیر ملکیوں سمیت 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے
مزید پڑھ »
امریکا کے وسط مغربی علاقوں میں شدید برفباریامریکا کے وسط مغربی علاقوں میں شدید برفباری ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
دنیا بھر میں چینی سفارتخانوں کی تعداد امریکا سے زیادہ
مزید پڑھ »
امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک - ایکسپریس اردوامریکی ریاست نیواڈا میں ایک ہفتے میں طیارہ گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے
مزید پڑھ »