ترکی نے امریکی دھمکی پس پشت ڈال دی روسی ساختہ ایس۔400 میزائل 400 کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں 27 کلومیٹر یعنی 88ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے ٹارگٹ کو بھی یہ تباہ کرسکتا ہے Turkey S400 Russia US
انقرہ : ترکی نے امریکا کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں کے باجود روسی ساختہ دفاعی نظام کی آزمائش شروع کردی۔
اب تک امریکا، روسی دفاعی نظام کی خریداری پر پابندیاں عائد کرنے سے گریز کررہا ہے، جیسا کہ وہ پہلے اس حوالے سے دھمکی دے چکا تھا اور امریکی حکام نے کہا تھا کہ اگر ترکی ایس-400 کو فعال نہیں کرتا تو اسے چھوڑا جاسکتا ہے تاہم انقرہ نے اس پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔ انقرہ کے صوبائی گورنر کے دفتر کی جانب سے 24 نومبر کو اعلان کیا گیا تھا کہ ترک ایئر فورس کے ایف -16 اور دیگر طیارے 25 اور 26 نومبر کو ایک فضائی دفاعی نظام کی آزمائش کے لیے کم اور زیادہ بلندی پر انقرہ میں پرواز کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس ترکی اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی ترک لیرا کی قدر میں 30 فیصد کمی کا باعث بنا تھا۔گزشتہ ہفتے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ ترکی کو اس دفاعی نظام سے چھٹکارہ پانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا کی دھمکیاں نظرانداز، ترکی نے روسی دفاعی میزائل کی آزمائش کرلی - World - Dawn News
مزید پڑھ »
ٹائیفائیڈ کی وبا، امریکا نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردیواشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں ٹائیفائیڈ کی وبا پھیلنے پر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی اور وبا کے خاتمے کے لیے مدد کی بھی پیش کش کی۔
مزید پڑھ »
بلاول بھٹو نے فضل الرحمان کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
مزید پڑھ »
پوپ فرانسس کی دنیا سے ایٹمی ہتھیار تلف کرنے کی اپیل کردیٹوکیو: (آن لائن) مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے جاپان کے شہر ناگاساکی میں عالمی برادری سے ایٹمی ہتھیار تلف کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی وزارت خارجہ کو نارروے واقعے پر اوآئی سی سے رابطے کی ہدایتوزیراعظم کی وزارت خارجہ کو نارروے واقعے پر اوآئی سی سے رابطے کی ہدایت PMImranKhan ImranKhanPTI ForeignOffice NorwayQuran OIC_OCI Contact
مزید پڑھ »