دنیا کے کئی ممالک کی طرح پاکستان کو بھی انسانوں کی اسمگلنگ کے مسئلے کا سامنا ہے
مغربی افریقہ کے ملک موریطانیہ سے اسپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آگیا۔ چوالیس پاکستانیوں سمیت پچاس افراد ہلاک ہوگئے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی انسانوں کی اسمگلنگ کے موضوع پر تیار کی جانے والی سالانہ رپورٹ میں 2022 سے پاکستان کی درجہ بندی ’’ ٹیئر ٹو‘‘ میں کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں کی گئی تشریح کے مطابق اس ٹیئر میں وہ ممالک شامل ہوتے ہیں جو انسانی اسمگلنگ کے امریکی قانون کے معیار پر تو پورے نہیں اترتے لیکن اس حوالے سے خاطر خواہ کوششیں کرتے نظر آتے ہیں۔
سندھ اور جنوبی پنجاب میں انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ سادہ لوح مردوں اور عورتوں کو ملازمتوں کے نام پر بھیک منگوانے کے لیے بیرون ملک لے جاتے ہیں۔ پاکستانی خواتین اور بچیاں مجبوری اور محرومی کے باعث اور بہتر زندگی کے جھوٹے وعدوں کے بعد اسمگلروں کا شکار بن جاتی ہیں کیونکہ وہ معاشرے کا سب سے زیادہ غیر محفوظ طبقہ ہیں۔
ہر بڑے حادثے کے بعد حکومت کی جانب سے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے مگر پھر یہ کارروائیاں وقت کی گرد تلے دب جاتی ہیں۔ پنجاب اور آزاد کشمیر کے مخصوص اضلاع میں انسانی اسمگلنگ کا دھندہ عروج پر ہے اور ایف آئی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق سالانہ 15 ہزار پاکستانی غیر قانونی طریقوں سے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں جن کی بڑی تعداد حادثات کا شکار ہو جاتی ہے جب کہ ملک کے حصے میں بدنامی الگ سے آتی ہے۔ نقل مکانی کے متعلق کام کرنے والی عالمی تنظیم کی ایک رپورٹ کے مطابق نہ...
پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کی اس قدر خوفناک شرح کی وجہ یہ ہرگز نہیں کہ اس ضمن میں قانون سازی پر توجہ نہیں دی گئی۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اس حوالے سے متعدد قوانین موجود ہیں۔ پاکستان پینل کوڈ کے تحت ہیومن ٹریفکنگ کی مختلف اشکال جن میں حبس بیجا میں رکھ کر بیگار لینا، جنسی مقاصد کے لیے بچوں کی تجارت، آزاد شہری کو غلام بنانے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے اور اس کے مرتکب افراد کے لیے جرمانے سے لے کر عمر قید تک سزائیں موجود...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
یونان کشتی حادثے میں ملوث ایک اور انسانی اسمگلر گرفتارملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے، ایف آئی اے
مزید پڑھ »
انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان سے اشیا برآمدIFAI گجرات کمپوزٹ نے انسانی اسمگلنگ کے ایک کاروبار میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جعلی پاسپورٹس، ویزے، اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔
مزید پڑھ »
گداگری میں ڈی پورٹ شخص دوبارہ سعودیہ جانیکی کوشش میں گرفتار، ایجنٹ نے کیا مشورہ دیا؟مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے
مزید پڑھ »
مذہبی بہانوں کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، پاکستانی اسمگلرز کا نیٹ ورک کہاں کہاں موجود ہے؟وزٹ ویزے پر آذربائیجان یا زیارت اور عمرے کے بہانے ایران، عراق اور سعودی عرب جاکر پاکستانی دوسرے ملکوں میں جانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں: ذرائع
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہوزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ایف آئی اے کو انسانی سمگلنگ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف لیے گئے اقدامات پر سراہا۔
مزید پڑھ »
انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کارروائی کی گئی، گرفتار ملزمان میں محمد زمان اور آصف اشرف شامل ہیں، ملزم محمد زمان انسانی سمگلنگ میں مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو منڈی بہاءالدین اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے۔
مزید پڑھ »