مثبت معاشی اشاریوں اور نئے انفلوز کی توقعات زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہیں
زرمبادلہ کے مسلسل چودھویں ہفتے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر 31ماہ کی بلند ترین سطح پر آنے اور نومبر کے ابتدائی ایام میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو چار روزہ وقفے کے بعد ڈالر ایک بار پھر ریورس گئیر میں رہا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50کروڑ ڈالر کی فنانسنگ اور سعودی عرب کی 2ارب 80کروڑ ڈالر مالیت کے سرمایہ کاری معاہدوں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ اس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے 277روپے 61پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران سپلائی میں اضافے کے ساتھ ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 15پیسے کی کمی سے 277روپے 70پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 278روپے 63پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاک ہند تعلقات اور نواز شریفپاکستان اور ہندوستان میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنے اپنے خطوں میں بیٹھے...
مزید پڑھ »
نان آئل امپورٹس بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہکاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 05پیسے کے اضافے سے 277روپے 79پیسے کی سطح پر بند ہوئے
مزید پڑھ »
شیر شاہ میں ’کمپیوٹر کے کچرے سے خالص سونا‘ کیسے نکلتا ہے؟کراچی میں شیر شاہ کی کباڑی مارکیٹ میں کمپیوٹر کے کچرے سے سونا کیسے نکلتا ہے اور یہ کام ہوتا کیسے ہے۔
مزید پڑھ »
بابا وانگا کی یورپ میں تباہ کن جنگ اور آبادی میں نمایاں کمی کی پیش گوئیاںباوانگا نے یورپ میں ایک بڑے تنازع کی پیش گوئی کر رکھی ہے جو 2025 تک براعظم کی آبادی کو تباہ کرے گی
مزید پڑھ »
کیا اننیا پانڈے نے واکر بلانکو کو زندگی کا نیا ساتھی چُن لیا؟دونوں کی ملاقات جون 2024 میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی تقریب میں ہوئی تھی
مزید پڑھ »
بجلی کے واحد خریدار کے کردار کے خاتمے کیلئے انڈپینڈنٹ ملٹی پلئیر مارکیٹ بنانےکا فیصلہاس ادارےکے ذریعے پاکستان میں بجلی کی مؤثر اورشفاف مسابقتی مارکیٹ قائم کی جائے گی: اعلامیہ
مزید پڑھ »