انڈیا: ریاست اتر پردیش کے ضلع اناؤ میں ریپ کیس کی سماعت پر جانے والی خاتون کو آگ لگا دی گئی
مقامی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق خاتون ریلوے سٹیشن کے راستے میں تھیں جب مردوں کے ایک گروپ نے ان پر حملہ کیا اور انھیں گھسیٹ کر قریبی کھیت میں لے گئے، جہاں انھیں آگ لگا دی گئی۔
یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع اناؤ میں پیش آیا ہے جو کہ آج کل ایک اور زیادتی کیس کی وجہ سے خبروں میں ہے۔پولیس نے جولائی میں حکمران پارٹی کے ایک قانون ساز کے خلاف اس وقت قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا جب ان پر زیادتی کا الزام لگانے والی ایک خاتون کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں۔27 نومبر کو انڈیا کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں جانوروں کی ایک 27 سالہ ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کے بعد انھیں زندہ جلانے کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا جس پر ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے کیے گئے...
واضح رہے کہ انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں دسمبر 2012 میں ایک خاتون کے ساتھ بس میں گینگ ریپ اور قتل کے بعد خواتین کے ساتھ زیادتی اور جنسی تشدد توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ لیکن اس کے باوجود خواتین کے خلاف ہونے والے ان جرائم میں کمی نہیں آرہی ہے۔ تازہ ترین حکومتی اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2017 میں پولیس نے ریپ کے 33658 کیس رجسٹر کیے یعنی روزانہ کی بنیاد پر زیادتی کے تقریباً 92 واقعات پیش آئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کار کے پاور پروجیکٹ کے تصفیہ کا معاہدہ کابینہ میں پیشکار کے پاور پروجیکٹ کے تصفیہ کا معاہدہ کابینہ میں پیش ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا11:28 AM, 4 Dec, 2019, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد:مینگورہ شہر اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مزید پڑھ »
اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات میں 333 گواہان موجوداسرائیلی وزیراعظم کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات میں 333 گواہان موجود BenjaminNetanyahu Case CorruptionCharges 333PotentialWitnesses netanyahu
مزید پڑھ »
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مخدوم جاوید عاشمی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریبدبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ یو اے ای کے زیر اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر
مزید پڑھ »