انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش میں کئی نوجوان لڑکیوں کو ایک منظم منصوبے کے تحت ریپ کیا گیا جس میں ملزم خاتون کی آواز میں سکالرشپ کا جھانسہ دیا کرتا تھا۔
’میں ایک غریب لڑکی ہوں۔ یہ سکالر شپ ہماری مزید تعلیم کے لیے بہت اہم تھی۔ جب ارچنا میڈم نے سکالر شپ کے نام پر بلایا تو ہم نے زیادہ نہیں سوچا اور چلے گئے۔‘
ضلعی پولیس کے مطابق 30 سالہ مرکزی ملزم برجیش پرجاپتی نے میجک وائس ایپ کی مدد سے عورت کی آواز میں ان معاشی طور پر کمزور لڑکیوں سے بات کی اور انھیں سکالر شپ دینے کا وعدہ کر کے اپنے پاس بلایا۔ ’میں نے ہمت کی اور یہ بات اپنے چچا کو بتائی جو پولیس میں ہیں۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ غریب لڑکیاں سکالر شپ کے لالچ کا شکار ہوں۔‘
لڑکی کا نام لیتے ہوئے اس خاتون نے کہا کہ ’میں آپ کے کالج سے بات کر رہی ہوں، ارچنا میڈم۔ آپ کی وظیفے کی رقم رکی ہوئی ہے۔ ایک دستخط کریں اور رقم آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہو جائے گی۔‘ لڑکی کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد ٹکری چوراہے پر ایک لڑکا موٹر سائیکل پر آیا۔ وہ پیلے رنگ کی ٹی شرٹ میں تھا۔ اس نے اپنے ہاتھوں پر سیاہ رنگ کے دستانے پہن رکھے تھے۔ اس نے خود کو ارچنا میڈم کا بیٹا بتایا۔
لڑکی نے بتایا، ’قریب ہی ایک جنگل تھا۔ میں ڈر گئی کہ اتنی رات کو کہاں جاؤں؟ اس نے میرا فون پہلے ہی لے کر بند کر دیا تھا۔‘ بی بی سی سے فون پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’مجھے 15 اپریل کو کسی آنٹی کا فون آیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ آپ کی عمر 18 سال ہے تو آپ کو پیسے مل جائیں گے۔ مجھے کچھ معلوم نہیں تھا، میں نے سوچا کہ حکومت کوئی ایسی سکیم لے کر آئی ہے جس میں 18 سال کے ہونے پر رقم دی جائے گی۔ میں اس دن اپنی خالہ کے گھر تھی۔ ان کی خالہ کی بیٹی کو لے کر چوراہے پر چلی گئی جہاں بلایا گیا تھا‘۔
ان کے بقول ملزمان نے انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اس لیے جب گھر میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو انھوں نے کچھ نہیں بتایا۔ ریپ کا شکار ہونے والی ایک اور 16 سالہ لڑکی کی ماں نے ہم سے بات کی اور کہا ’میری بیٹی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے۔ ہم محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کی پرورش کر رہے ہیں۔ اسے پیسوں کا لالچ دیا گیا ہو گا، اس لیے وہ چلی گئی۔‘
اس سکیم کے تحت مدھیہ پردیش میں انٹرمیڈیٹ کی وہ طالبات جن کی مالی حالت خراب ہے اور وہ مزید پڑھنا چاہتی ہیں، انھیں پانچ ہزار روپے کا وظیفہ دیا جاتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکولوں اور کالجوں میں ہر جگہ موبائل فون میں جو بھی نئی ٹیکنالوجی آتی ہے، اس کے بارے میں معلومات فراہم کی جانی چاہییں اور اس میجک وائس ایپ کو تو فوری طور پر بند کر دیا جائے۔‘سدھی پولیس کے مطابق ملزمان نے کالج جانے والی طالبات کو سکالر شپ کا جھانسہ دے کر جب کہ باقی کو سرکاری سکیموں کا لالچ دے کر اپنے جال میں پھنسایا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ملزم کے پاس سے ملنے والے موبائل فون کے کال ڈیٹا کے مطابق اس نے اپریل کے مہینے سے یہ وارداتیں کی ہیں۔ ملزم کے موبائل فون کی تاریخ اور کال کی تفصیلات کے مطابق ایک پیٹرن سمجھا گیا کہ اس نے ایک دن میں کئی نامعلوم نمبروں پر کال کی لیکن صرف پانچ لڑکیاں اس کے چنگل میں پھنسیں۔ اگر مزید لڑکیاں سامنے آئیں تو ہم ضرور کارروائی کریں گے۔‘
پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رویندر ورما کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ ’نئی ٹیکنالوجی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جوں جوں اس کا استعمال بڑھ رہا ہے، اس کے مضر اثرات بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ہم پہلے بھی سائبر کرائم کے بارے میں بیداری پیدا کرتے رہے ہیں۔اب بھی کر رہے ہیں۔‘
ملزمان سندیپ اور راہول کے والد مٹی کے برتن بنانے کا کام کرتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس کے بیٹوں کو پھنسایا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
طلبہ کا گھیراؤ، حسینہ کے حامی سمجھے جانے والے سپریم کورٹ کے مزید 5 جج مستعفیطلبہ نے قائم مقام چیف جسٹس کو حسینہ واجد کی حکومت میں جابرانہ اقدامات میں برابر کا شریک قرار دیا اور ان کو ہٹانے کا الٹی میٹم دے دیا
مزید پڑھ »
شیخ حسینہ: بنگلہ دیش کو معاشی طاقت بنانے والی وزیرِ اعظم جن کا ’آمرانہ رویہ‘ عوامی غصے کا باعث بناملک میں ہفتوں پر محیط پُرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ملک چھوڑ کر انڈیا چلی گئی ہیں۔
مزید پڑھ »
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہیدنوجوان کو ضلع کپواڑا میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا
مزید پڑھ »
طلبا کا الٹی میٹم، بنگلا دیش کے چیف جسٹس کا مستعفی ہونے کا فیصلہڈھاکا میں سیکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کر لیا تھا اور مظاہرین نے چیف جسٹس عبیدالحسن کو استعفیٰ دینے کے لیے ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا
مزید پڑھ »
دورانِ شوٹنگ حادثے میں پاؤں کی ہڈیاں بُری طرح ٹوٹ گئی تھیں، بابر علیمجھے 'لنگڑے گھوڑے' کا خطاب دیا گیا، اداکار
مزید پڑھ »
متھیرا نے خلیل الرحمان قمر کو رات میں ملاقاتیں نہ کرنے کا مشورہ دے دیاصبح کے چار بجے گرل فرینڈ کے گھر بھی نہیں جانا چاہئے اور یہ بہت بڑی بدتمیزی ہے، ماڈل
مزید پڑھ »