Read more: Sports ODI PCB Cricket T20 Squad PakistanW EnglandW Newsonepk
پاکستان اور انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بنگلادیش کیخلاف سیریز میں شریک قومی اسکواڈز میں 4،4 تبدیلیاں کی گئیں۔
کائنات حفیظ اور رامین شمیم پہلی بار ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں جب کہ 15 سالہ لیگ اسپنرعروب شاہ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہیں۔ خواتین کرکٹ ٹیم کے دونوں فارمٹ کی قیادت بسمہ کو سوپنی گئی ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانابیگ، فاطمہ ثنا، جویریہ خان، کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، نداڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ امین اور سدرہ نواز کو ایک روزہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بسمہ معروف ، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان اور نداڈار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز 9 دسمبر سے 20 دسمبر تک ملائیشیا میں شیڈول ہے جب کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلانکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان
مزید پڑھ »
سی پیک کے ذریعے کےپی میں روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے، محمود خانپشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ سی پیک کے ذریعے کےپی میں روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے، حکومتی کوشش ہے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے۔
مزید پڑھ »
اسلامو فوبیا سے جڑا بیانیہ دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے: فردوس عاشق اعوانوزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے ساتھ جڑا بیانیہ دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
مزید پڑھ »