اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی سے بھی نظام نہیں چلے گا، مسائل کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی سے کھچڑی پکے گی۔ روایتی نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں شفاف انتخابات سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے علاوہ کوئی معیشت کو نہیں سنبھال سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر نیب کے نئے ریفرنس کا واحد مقصد دباؤ میں لانا ہے۔ مجھ پر پہلا ریفرنس 46 ارب کا تھا، اب تیرہ کروڑ کا ہے۔ وزیر کا ایم ڈی پی ایس او کی تقرری سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ نیب آرڈیننس کے مطابق تقرری میں پروسیجرل غلطی کی بنیاد پر ریفرنس دائر نہیں ہو سکتا۔ نیب آرڈیننس کے تحت راجا پرویز اشرف کی رہائی کا فیصلہ بھی آ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمیت کسی لیگی رہنما پر کرپشن کا کوئی کیس بنایا نہیں جا سکا۔ انھیں بیٹے سے پیسے لینے پر نااہل قرار دیا گیا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی سیاسی طاقت ثابت کر دی۔ ان کی اصل ناراضگی ہم سے نہیں بلکہ چودھری پرویز الہٰی سے ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے وعدے تو چودھری پرویز الہٰی نے کیے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مہنگائی کے خلاف (ن) لیگی اراکین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج | Abb Takk News
مزید پڑھ »
اپوزیشن جماعتوں کا مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہاسلام آباد: (دنیا نیوز) آٹا، چینی بحران اور مہنگائی کیخلاف اپوزیشن اراکین نے حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ہلال احمر بلڈ ڈونیشن کیمپ،قاسم خان سوری نے خون عطیہ کیاپارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ہلال احمر بلڈ ڈونیشن کیمپ،قاسم خان سوری نے خون عطیہ کیا Pakistan Parliament HilalAhmar BloodDonation QasimKhanSuri NAofPakistan pid_gov
مزید پڑھ »
اینڈرائیڈ کی 9 خطرناک ایپس کو فوری ان انسٹال کردیںٹوکیو: جاپان کی سیکیورٹی ویئر کمپنی نے اینڈرائیڈ صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ یہ 9 ایپلیکیشنز استعمال کررہے ہیں تو اُن کی جاسوسی ہونا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔جاپان کی سائبر سیکیورٹی اور ڈیفنس کمپنی (ٹرینڈ مائیکرو) کے ماہرین نے اینڈرائیڈ کی 9 ایپلیک
مزید پڑھ »
وزیراعظم بتائیں ان کی کون سی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی،بلاول بھٹو - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
وزیراعظم بتائیں ان کی کون سی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی،بلاول بھٹو - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »