وزیراعظم بتائیں ان کی کون سی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی،بلاول بھٹو - Pakistan - Dawn News

پاکستان خبریں خبریں

وزیراعظم بتائیں ان کی کون سی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی،بلاول بھٹو - Pakistan - Dawn News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 66 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 51%

حکومت نااہل، نالائق یا سلیکٹڈ جو بھی ہے، اس کو گھر جانا پڑے گا، بلاول بھٹو PPP PTIGovernment PMImranKhan PMLN DawnNews

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومتی اقدامات کو عوام کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں سب سے زیادہ مہنگائی گزشتہ ایک برس میں ہوئی ہے، وزیراعظم بتائیں کہ ان کی کون سی کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'امید ہے کہ ایک دن یہ پارلیمان اپنے وزیر خزانہ کو بھی دیکھے گا اور اس کو سنے گا اور سوال بھی پوچھے گا، یہ حکومت مانے یا نہ مانے سب کو نظر آرہا ہے کہ جب اب مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ خوراک کی مہنگائی ایک اعشاریہ 6 فیصد سے بڑھ کر 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ جلد خراب ہونے والے غذائی اجناس میں مہنگائی 78 فیصد ہوگئی ہے، دال کی قیمتوں میں 83 فیصد پیاز میں 125 فیصد، ٹماٹر 158 فیصد اور آلو 87 فیصد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ اعداد و شمار میرے نہیں بلکہ حکومتی ادارے کے ہیں۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ 'ہمیں سب یاد ہے کہ جب عمران خان کہتے تھے کہ جب وزیراعظم کرپٹ ہوتا ہے تو مہنگائی بڑھتی ہے، جب آپ کی حکومت نااہل، نالائق، سلیکٹڈ ہوتا ہے اور عوام کے نمائندے نہیں ہوتے ہیں تو پھر عوام کا درد بھی محسوس نہیں ہوتا، آئی ایم ایف کے سامنے جھک جاتے ہیں اور اپنے کے غریب عوام کے معاشی حقوق کی سودے بازی کرتے ہیں پھر مہنگائی بڑھتی ہے جیسے آج بڑھی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'یہ حکومت ہمیشہ ماضی کی بات کرتی ہے، پچھلے 61 سال، 1947 سے 2008 تک 6 ہزار ارب قرض لیا گیا تھا اور پچھلے 15 مہینوں میں 11 ہزار ارب قرض لیا گیا، پی پی پی نے 2008 سے 2013 تک اندازاً ہر دن 5 ارب اور مسلم لیگ کے 2013 سے 2018 کے دور میں اندازاً ہرروز 8 ارب روپے کا قرض لیا تھا لیکن اب پچھلے مہینوں میں پی ٹی آئی حکومت کے دوران ہر دن 25 ارب روپے کا قرض لے رہے ہیں'۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

Dawn_News /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

فضل الرحمن کی باتیں ان کی مایوسی کا اظہار ہیں: فردوس عاشقفضل الرحمن کی باتیں ان کی مایوسی کا اظہار ہیں: فردوس عاشقفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی بہکی بہکی باتیں ان کی مایوسی کا واضح اظہار ہیں۔
مزید پڑھ »

عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر حدتک جائیں گے، وزیراعظم - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وزیراعظم - Pakistan - Dawn Newsعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وزیراعظم - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتبرطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتاسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے وزیراعظم عمران خان سے ایک اہم ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
مزید پڑھ »

عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر حد تک جائیں گے، وزیراعظم - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-07 18:08:34