گروپ ’اے‘ میں پاکستان ،بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورسری لنکا جبکہ گروپ ’بی‘ میں جنوبی افریقا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔
آئی سی سی نے 3 سے 20 اکتوبر تک دبئی اور شارجہ میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت 6 اکتوبر کو مدمقابل آئیں گے ۔پاکستان ویمنز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اکتوبرکوسری لنکا کے خلاف شارجہ میں میچ سے کرے گی جبکہ قومی ٹیم دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 6 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی ،تیسرا میچ 11 اکتوبرکو آسٹریلیا اور گروپ مرحلے کا آخری میچ 14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف...
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بنگلا دیش میں شیڈول تھا تاہم بنگلا دیش کے موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا۔ ایونٹ کے سیمی فائنل 17 اور 18 اکتوبر کو دبئی اور شارجہ میں ہوں گے، ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بنگلا دیش میں شیڈول تھا تاہم بنگلا دیش کے موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سےٹورنامنٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا۔
آئی سی سی نے اعلان کیا تھا کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو منتقل کردیا گیا ہے لیکن ایونٹ کا میزبان بنگلا دیش ہی رہے گا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
9 مئی اور 18 مارچ کے واقعات پی ٹی آئی کو ٹریپ کرنے کی سازش تھے: عمر ایوبجب ان واقعات کی سی سی ٹی وی ویڈیوز سامنے آئے گی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا: رہنما پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
اے سی سی نے ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا، ایشیا کپ 2025 کا مجوزہ میزبان بھارت ہوگامینز ایشیاکپ کا اگلا ایڈیشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائےگا: ایشین کرکٹ کونسل
مزید پڑھ »
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے کتنا بجٹ منظور کیا؟آئی سی سی نے براڈ کاسٹرز سے بھی شیڈول شیئر کر دیا، تمام بورڈز سے مشاورت کے بعد آئی سی سی تجاویز کو حتمی شکل دے گی
مزید پڑھ »
نمرہ خان کو اغوا کرنیکی کوشش کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئیسی سی ٹی وی فوٹیج میں اداکارہ کے اغوا کی کوشش کو دیکھا جاسکتا ہے جب وہ سڑک کے کنارے اپنی گاڑی کا انتظار کر رہی تھیں
مزید پڑھ »
گوادر میں کچھ پارٹیاں احتجاج کررہی ہیں، لوگ وہاں منصوبوں کی اہمیت سمجھیں: چینی قونصل جنرلسی پیک پاکستان کی معاشی خوشحالی کا سبب ہوگا، معاشی ترقی میں سی پیک کا اہم کردار ہے: یانگ یو ڈونگ کا کراچی میں خطاب
مزید پڑھ »
الجرین خاتون باکسر کے خلاف فائٹ سے قبل ہنگرین باکسر نے توہین آمیز پوسٹس شیئر کردیںحریف ایتھلیٹ پر توہین آمیز اور تعصب پر مبنی پوسٹ آئی او سی چارٹر کے خلاف ہے: الجیرین اولمپک کمیٹی کا آئی او سی کو احتجاجی خط
مزید پڑھ »