آسٹریلوی سینیٹر پر ساتھی رکن کو نازیبا الفاظ سے پکارنے پر بھاری جرمانہ عائد
آسٹریلیا میں لبرٹی پارٹی کے سینیٹر ڈیوڈ پر ساتھی خاتون رکن پارلیمان کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کرنے پر ایک لاکھ 20 ہزار آسٹریلوی ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی عدالت نے سینیٹر ڈیوڈ کے سینیڑز کو حاصل استثنیٰ کے دفاعی دلائل کو مسترد کرتے ہوئے ساتھی خاتون رکن اسمبلی سے نازیبا زبان استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔ سینیٹر ڈیوڈ نے جون 2018ء کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایک مباحثے کے دوران خاتون سینیٹر سارہ ہانسن کو مباشرت کے حوالے سے نازیبا کلمات کہے تھے۔ سینیٹر ڈیوڈ نے اسی پر ہی بس نہیں کی بلکہ خاتون سینیٹر کے بارے میں میڈیا میں بھی انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتے رہے۔
سینیٹر ڈیوڈ نے کہا تھا کہ سارہ ہانسن ایسی خاتون ہیں جو ہر مرد کو ریپسٹ کہتی ہیں اور پھر انہی مردوں کے ساتھ جنسی تعلق بھی استوار کرتی ہیں۔ آسٹریلیا کی سیاسی تاریخ میں قانون ساز ادارے کے دو ارکان کے درمیان یہ پہلی قانونی جنگ تھی جو سارہ ہانسن نے جیت لی۔ سینیٹر ڈیوڈ نے میڈیا میں دہرائے گئے اپنے کلمات کو غلطی قرار دیا تاہم عدالت میں انہوں نے سینیٹر ہونے کی وجہ سے حاصل استثنیٰ سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی جسے جج رچرڈ وائٹ نے مسترد کردیا اور ایک لاکھ 20 ہزار آسٹریلوی ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ساس کو زبان دکھانے پر دلہن کو شادی کے روز ہی طلاق - ایکسپریس اردومیں نے زبان نہیں چڑائی تھی، میری بات سنے بغیر طلاق دی، دلہن کا عدالت میں مؤقف
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:- محکمہ خارجہ مقبوضہ کشمیر پر بریفنگ دے :امریکی رکن کانگریس
مزید پڑھ »
سی پیک پر تنقید: پاکستان کو انتباہ یا دوستی کی پیشکشامریکی محکمہ خارجہ کی چین پاکستان اقتصادی راہداری پر تنقید کو مختلف زاویوں سے پرکھا جا رہا ہے۔ کچھ پاکستانی سفارت کار اسے امریکہ کی پاکستان کو تجارتی تعلقات کی بحالی کی پیش کش قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ تجزیہ کاروں نے اسے پاکستان کو امریکہ کا مبہم سا انتباہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ »
جموں کشمیر پر مظالم نے متنازعہ علاقے کو آتش فشاں میں تبدیل کردیا ہے، اسدمجیدجموں کشمیر پر مظالم نے متنازعہ علاقے کو آتش فشاں میں تبدیل کردیا ہے، اسدمجید pid_gov AsadMajeed
مزید پڑھ »