22 سال بعد فتح قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت کا صلہ ہے، وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح پر ٹیم کو مباکباد پیش کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اور قوم کیلئے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے، پاکستان کے بالرز اور بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 22 سال بعد فتح قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت کا صلہ ہے۔ اس سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینیجمینٹ کی محنت عیاں تھی اور پاکستان کرکٹ ٹیم اس جیت کی پوری طرح مستحق ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پوری ٹیم اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے، امید کرتے ہیں کہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔
اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ غیر معمولی کارکردگی پر رضوان الیون کو سراہا، آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔قومی کرکٹر نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ دیا، یہ جیت ٹیم کیلئے مزید کامیابیوں کا اہم سرا ثابت ہوگی۔Nov 09, 2024 04:50 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی سی سی بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہارپی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ ممبرز کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل پر کوئی بات نہیں ہوگی: بھارت کے پاکستان نہ آنے کی خبر پر محسن نقوی کا ردعملبھارتی ٹیم کے نہ آنے کا تحریری طورپربتایا گیا توحکومت کے پاس جاؤں گا اور پھرحکومت جو فیصلہ کرے گی اس پرعمل کریں گے: چیئرمین پی سی بی
مزید پڑھ »
آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر کھلاڑیوں نے قوم کے دل جیت لیے: محسن نقویبولرز حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا، کپتان محمد رضوان نے عمدہ کیپنگ کرتے ہوئے 6 کیچ کیے: چیئرمین پی سی بی
مزید پڑھ »
امریکا سے دیرینہ مراسم، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی تعلقات کے حامل ہیں: پاکستانصدر اور وزیراعظم نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے، پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور شراکت دار ہیں: ممتاز زہرا بلوچ
مزید پڑھ »
محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کےکپتان مقررپی سی بی نے سلمان علی آغا کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے
مزید پڑھ »
ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کب تک متوقع ہے؟چیئرمین پی سی بی کل سہ پہر پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان کریں گے: پی سی بی
مزید پڑھ »