ایک چور ایک گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوتا ہے لیکن وہ چوری کے بجائے وہاں پڑی کتاب پڑھنے لگتا ہے اور اس میں اتنا غرق ہو جاتا ہے کہ اسے پتا بھی نہیں چلتا کہ کب اہل خانہ بیدار ہو گئے۔
’کھیلو گے، کُودو گے تو ہو گے خراب۔۔۔ پڑھو گے لکھو گے تو بنو گے نواب‘، بچوں کو پڑھائی پر آمادہ کرنے کے لیے یہ موٹیویشنل اشعار شاید آپ نے بھی سنے ہوں گے لیکن کبھی یہ سُنا کہ پڑھنے سے کسی کا نقصان ہو گیا ہو۔
اطالوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں روم میں ایک مبینہ چور اس وقت پکڑا گیا جب وہ چوری کے دوران یونانی دیوتاؤں سے متعلق ایک کتاب پڑھنے بیٹھ گیا۔ بے خبری میں پکڑے جانے کے بعد مبینہ چور نے مبینہ طور پر اسی بالکونی سے نکل کر تیزی سے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن کچھ ہی دیر بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کتاب کے مصنف جیوانی نوکچی نے اپنی کتاب ’دی گاڈ ایٹ سکس او کلاک‘ میں دیوتاؤں کے نقطہ نظر سے ہومر کی تصنیف الیاڈ کی تشریح و توضیح پیش کی ہے۔ انھوں نے ال مساجیرو کو بتایا کہ ’یہ لاجواب ہے۔‘
انھوں نے ازراہِ مذاق کہا کہ ’وہ چوروں کے دیوتا کے ساتھ ادب کا بھی دیوتا ہے۔ یہ واضح ہے: سب کچھ اس کہانی کے ساتھ فٹ بیٹھ رہا ہے۔‘
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
افغان طالبان نے سرکاری ملازمین پر داڑھی لازمی قرار دینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیاباجماعت نماز نہ پڑھنے والے ملازمین پر جرمانہ یا تنخواہوں میں کٹوتی کی خبر میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے: ذبیح اللہ مجاہد
مزید پڑھ »
’لاش پر بنے ٹیٹو‘ سے پولیس نے ملزم کا سراغ کیسے لگایا؟انڈیا میں پولیس کو ایک شخص کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں متقول کے جسم پر موجود ٹیٹوز نے مدد کی
مزید پڑھ »
خدا کا واسطہ ہے مشورہ دینا بند کردو: وسیم اکرم نے سوشل میڈیا صارفین کے آگے ہاتھ جوڑ لیےوسیم اکرم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر منفی تبصرے کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا
مزید پڑھ »
دہشتگردی کا خطرہ، امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس منسوخحملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 افراد گرفتار
مزید پڑھ »
اٹلی لگژری یاٹ حادثے میں لاپتا 6 افراد میں سے 4 کی لاشیں مل گئیںبرطانوی ٹیک جائنٹ مائک لینچ، ہانا لینچ، جوناتھن بلومر اور معروف امریکی وکیل کرس مورویلو سمیت 6 افراد لاپتا ہوگئے تھے
مزید پڑھ »
برطانیہ فیک نیوز کیس: ملزم فرحان آصف مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالےپولیس نے 2 روز قبل برطانیہ میں ہنگاموں کا باعث بننے والی فیک نیوز دینے کے الزام میں لاہور سے فرحان کو گرفتار کیا تھا
مزید پڑھ »