اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کو جلد فعال بنانے کے لیے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان خبریں خبریں

اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کو جلد فعال بنانے کے لیے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کو جلد فعال بنانے کے لیے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ ARYNewsUrdu

لاہور: اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کو جلد فعال بنانے کے لیے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گیتفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے لاہور میں پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو جلد فعال بنانے کے لیے کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔

ایاز صادق نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم فنڈنگ کیس کے باعث الیکشن کمیشن غیر فعال رکھنا چاہتے ہیں، وہ نواز شریف کے معاملے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، انھوں نے خود اپنے وزرا کو بتایا تھا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں، میڈیکل بورڈ نے بھی بتایا نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ کم پلیٹ لیٹس والا مریض بھی چل پھر سکتا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ نواز شریف ہمیں وھیل چیئر پر نظر آئیں۔ ہمیں آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر بھی تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، تفصیلی فیصلہ آئے گا تو مشترکہ اپوزیشن مل کر فیصلہ کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیے ہیں، جن میں سندھ سے جسٹس صادق بھٹی، جسٹس نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی کے نام جب کہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے...

خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کے لیے 3 نام وزیر اعظم عمران خان کو بھجوائے تھے، جن میں ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام شامل تھے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مہنگائی، بے روزگاری، بنیادی سہولیات کا فقدان، عراقی وزیراعظم کا بالآخر مستعفی ہونے کا اعلانمہنگائی، بے روزگاری، بنیادی سہولیات کا فقدان، عراقی وزیراعظم کا بالآخر مستعفی ہونے کا اعلانwww.24newshd.tv
مزید پڑھ »

نیب کراچی کا 'فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم' کے خلاف تحقیقات کا آغاز - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

حوثی باغیوں کا سعودی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ - World - Dawn News
مزید پڑھ »

وزیراعظم کا پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہوزیراعظم کا پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہوزیراعظم عمران خان نے تمام شعبوں میں پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ملائیشیا کے ڈپٹی وزیر خارجہ داتک ویرا حاجی مرزوکی بن حاجی یحییٰ نے گزشتہ روز اسلام
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-02 07:03:53