میری بریانی میں آلو ہوتا یا نہ ہوتا لیکن اگر ایسا ہوجاتا تو یہ میری زندگی کا بہت بڑا آلو ہوتا: پروگرام میں گفتگو
/ فائل فوٹوفہد مصطفیٰ کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے پاکستان کی کئی کامیاب فلموں اور ڈراموں میں کام کیا، وہ اداکاری کے ساتھ بطور پروڈیوسر اور میزبان بھی کام کرتے ہیں۔
فہد مصطفیٰ کے کیرئیر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں میزبان محب مرزا نے ان سے ایک شو کے دوران پوچھا تھا کہ اگر آپ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟کانٹینٹ کے نام پر سب اپنی فیملی بیچ رہے ہیں، فہد مصطفیٰ کی ٹک ٹاکرز پر تنقید اس کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو میرے والد مجھے بریانی کی شاپ کھول کر دینے والے تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ’یہ بالکل سچ ہے کہ میرے ایک دوست ہیں جن کی اہلیہ کی بریانی کی آؤٹ لیٹ ہے، میرے والدین بھی ان سے واقف ہیں، شوبز میں آنے سے قبل میرے والد مجھے ان کے گھر لے کر بھی گئے تھے جس دوران دوست کی اہلیہ کی امی نے مجھے بتایا بھی تھا کہ بریانی کا بزنس کس طرح چلتا ہے، ان کی امی نے مجھے بوٹیوں کا حساب بھی بتایا تھا لہٰذا اگر میں شوبز میں نہ آتا تو بریانی کی دکان کھول چکا ہوتا‘۔
اس پر ازراہ مذاق محب نے سوال کیا کہ اگر آپ بریانی کی دکان کھول لیتے تو کیا اس میں آلو ہوتا ؟ جس پر فہد نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ’ میری بریانی میں آلو ہوتا یا نہ ہوتا لیکن اگر ایسا ہوجاتا تو یہ میری زندگی کا بہت بڑا آلو ہوتا‘۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اداکار نہیں بنتا تو والد کے کہنے پر بریانی بیچ رہا ہوتا، فہد مصطفیٰمیرے والد مجھے فیضان شیخ کی اہلیہ کے گھر لے گئے تھے جہاں اُنہوں نے بریانی کا کاروبار چلانے کا طریقہ بتایا، اداکار
مزید پڑھ »
جیل میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا، عمران خانملک انقلاب کی جانب جا رہا ہے، اگر کے پی میں پی ٹی آئی نہ ہوتی تو وہاں بھی بلوچستان جتنا کرائسز ہوتا، اڈیالہ میں گفتگو
مزید پڑھ »
اسپتالوں میں نمونیا کی اکثر غلط تشخیص کی جاتی ہے، تحقیقجب مریض اسپتال میں داخل ہوتا ہے تو نمونیا کی فوری تشخیص نہیں کی جاتی
مزید پڑھ »
جنرل (ر) فیض کی گرفتاری پر خوف زدہ نہیں، عمران خاناگر ڈرتا تو جوڈیشل کمیشن کی بات نہ کرتا، اسٹیبلشمنٹ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہی ہے، اڈیالہ جیل میں بات چیت
مزید پڑھ »
کینسر کی سرجریوں کو بہتر بنانے کیلئے یونیورسٹی واشنگٹن کو فنڈنگ کا اعلاناگر ’کینسر مون شاٹ‘ کا منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو سرجنز ٹیومر ٹشوز کی سطح کا جائزہ لے سکیں گے
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ نے فیصلہ کردیا تو اس پر عمل ہوگا، معاملات اس طرح نہیں چلیں گے: جسٹس منصوراگر فیصلوں پرعملدرآمدنہیں ہوتا تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی، عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کا معاملہ ججز کمیٹی میں اٹھاؤں گا: سپریم کورٹ جج
مزید پڑھ »