عدالت نے ملزم جاوید اور گل نسا کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ایئرپورٹ خودکش حملہ کے مقدمے میں 2 ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کو جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر کی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش اور سی آر او کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ ملزمان نے خود کش حملہ آور کو سہولت فراہم کی۔ ملزمان کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے۔ دہشتگردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکہ کیا۔
۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ملزمان سے تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو ملزمان سے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ہے۔Nov 11, 2024 11:32 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جج دلاور کے خلاف پروپیگنڈہ میں ملوث کے پی کے افسران کی ضمانت خارجگرفتار اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمر صدیق کا جسمانی ریمانڈ منظور
مزید پڑھ »
پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور، گرفتار نہ کرنے کا حکمپشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور، گرفتار نہ کرنے کا حکم
مزید پڑھ »
سنگجانی میں قیدی بسوں پر حملے کا مقدمہ درج، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ محفوظانسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7ATA سمیت سنگین نوعیت کی 11دفعات شامل
مزید پڑھ »
سلمان اکرم نے پارٹی چیئرمین کے برعکس کمیٹی سے منظور شدہ مسودہ مسترد کردیامسودے میں آئینی بینچ بنانے کا اختیار حکومت کو دیا گیا ہے جو قابلِ قبول نہیں: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور انکے شوہر کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کردیاگزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا
مزید پڑھ »
سکیورٹی روٹ توڑنے کا کیس: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی منظورگزشتہ ہفتے ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے انگلینڈ ٹیم کے لیے لگائے گئے روٹ کو توڑنے کی کوشش کی تھی
مزید پڑھ »