اسرائیلی اخبار کے مطابق ایرانی ردعمل کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل نے ایئر ڈیفنس سسٹم کو پوری طرح سے ہائی الرٹ کردیا ہے
شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے میں ہونے والی شہادتوں کے بعد اسرائیل نے ایران کی جانب سے ردعمل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
جبکہ ریزرو فوجی بھی طلب کرلیے ہیں۔امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے مطابق ایران اس وقت اسرائیل سے بہت ناراض نظر آ رہا ہے۔ اگلے 48 گھنٹے کے اندر وہ اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کر سکتا ہے۔ سی آئی اے نے ایران کے ایک خاص منصوبہ سے متعلق اسرائیل کو اب تک کا سب سے بڑا الرٹ بھیج دیا ہے۔ اس کے مطابق ایران اپنے حملے میں سینکڑوں ڈرون اور درجنوں کروز میزائل کا استعمال کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارتخانے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں سفارتکار بھی شامل تھے۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی فضائی حملے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے اسرائیلی حملے میں دو جنرل سمیت سات فوجی افسران کے لقمہ اجل بننے پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا وعدہ کیا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ اب اسرائیل کو سزا دینے کا وقت آگیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ : چیف جسٹس سمیت 9 ججوں کو پراسرار خطوط موصولاسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت دیگر 8 ججز کو مشکوک اور پراسرار خطوط موصول ہوئے ہیں جس کے بعد اسٹاف میں کھلبلی مچ گئی۔
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط بھیجنے پر بھی مقدمہ درجلاہور : سپریم کورٹ کے بعد لاہورہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیزخط بھیجنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں دفعہ 7اےٹی اے،507 شامل کی گئی ہیں۔
مزید پڑھ »
روسی فضائیہ کا یوکرین کی توانائی تنصیبات پر بڑا حملہرپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھ »
بدہضمی، تیزابیت کی یہ دوا استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیارکراچی میں امراض معدہ (بدہضمی، تیزابیت ) کی معروف جعلی دواکی فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ڈریپ نے پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کردیا۔
مزید پڑھ »
6 ججوں کے خط کا معاملہ ، سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگیاسلام آباد : سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7رکنی لارجر آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط پر ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
مزید پڑھ »
21 سال سے اسرائیل میں قید مروان البرغوثی کون ہیں اور کیا وہ فلسطینی اتھارٹی کے اگلے صدر بن سکتے ہیں؟حماس کے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل کی طرف سے قیدیوں کو رہا کرنے کے امکان نے فتح تحریک کے رہنما مروان البرغوثی کو سرخیوں میں ڈال دیا ہے۔
مزید پڑھ »