اسرائیل اور امریکا کے لیے یہ سب بڑا سرپرائز تھا: مشیر انقلابی گارڈ بریگیڈئیر جنرل ابراہیم جباری
__فوٹو: ایرانی میڈیااسرائیلی فوجی اہداف پر حالیہ جوابی میزائل حملوں میں صیہونی حکومت کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کی بڑی تعداد میں تباہی ہوئی ہے۔
تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی انقلابی گارڈز کے مشیر بریگیڈئیر جنرل ابراہیم جباری نے کہا کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیلی حکومت کے خلاف جو میزائل فائر کیے ان میں سے 90 فیصد نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ہمارے حملے ایسے ہوں گے کہ ان کو سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا اور کیسے ہوا وہ بس حملوں کے نتائج دیکھیں گے: یواف گیلانٹ
انہوں نے مزید بتایا کہ میزائل حملوں کے دوران سائبر اور الیکڑانک وارفیر حملوں کے ذریعے 90 فیصدمیزائل نشانے پر لگے تھے، اسرائیل اور امریکا کے لیے یہ سب بڑا سرپرائز تھا۔ واضح رہے کہ ایران نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر 190 میزائل داغے تھے جس میں اسرائیل کی تین ائیر بیسز اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایران کی القدس فورس نے اسرائیل پر حملے میں 90 فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران کے زیادہ تر میزائل تباہ کر دیے تھے، کچھ میزائل اسرائیل کی حدود میں گرے۔
Destroyed Iran Israel Palestine
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
غزہ میں حماس کا اسرائیلی فوج پر حملہ، کمانڈر اور پہلی خاتون فوجی سمیت 4 اہلکار ہلاکحماس کے حملے میں 3 فوجی شدید زخمی اور دو معمولی بھی زخمی ہوئے: اسرائیلی فوج
مزید پڑھ »
امریکی صدر نے ایرانی تنصیبات پر حملے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی تنصیبات پر حملوں سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے۔امریکی صدر نے ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا امکان اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں بات چیت جاری ہے۔ دوسری جانب ایران نے بھی امریکا کو اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا سخت پیغام بھجوا دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قطر کے ذریعے بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایران کے یکطرفہ ضبط کا مرحلہ ختم ہوگیا، کسی بھی اسرائیلی حملے کا غیر روایتی جواب ملے گا اس بار اسرائیلی انفرااسٹرکچر نشانہ ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھ »
حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین سے جمعہ سے رابطہ منقطعاسرائیلی فوج نے فضائی حملے میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا
مزید پڑھ »
’حسن نصراللہ بالکل صحت مند ہیں‘، اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی میڈیا کا دعویٰاطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ میں اسرائیلی طیاروں نے سید حسن نصراللہ اور صفی الدین کو نشانہ بنایا ہے
مزید پڑھ »
لائیو: سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے، حزب اللہ کی تصدیقکچھ دیر قبل اسرائیلی فوج نے حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی بیروت حملے میں ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا
مزید پڑھ »
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی دیدیاسرائیلی وزیراعظم نے حزب اللہ سربراہ شہید حسن نصراللہ کے ممکنہ جان نشین ہاشم صفی الدین کے بیروت حملے میں مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا
مزید پڑھ »