ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان ARYNewsUrdu
ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 اگست کو مدمقابل آئیں گی۔چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیمیں سنگل لیگ کی بنیاد پر میچز کھیلیں گی جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ تین اگست کو ملائیشیا کے ساتھ کھیلے گا۔
اس ایونٹ میں صرف 6 ٹیمیں حصہ لیںگی،بھارت، پاکستان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، جاپان اور چین اس ایونٹ میں شامل ہیں، ہر ٹیم پانچ میچ کھیلے گی۔ دوسرے میچ میں پاکستان کا4 اگست کو جنوبی کوریا سے مقابلہ ہوگا، تیسرے میچ میں 6 اگست کو پاکستان جاپان سے ٹکرائے گااور 7 اگست کو پاکستان کا مقابلہ چین سے ہوگا۔ پاکستان اس ایونٹ میں اپنا آخری پول میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا، سیمی فائنل ، پانچویں،چھٹی پوزیشن کا میچ 11 اگست اور فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت اس سے پہلے تین تین بار ایونٹ جیت چکے ہیں جبکہ آخری ٹائٹل جنوبی کوریا نے 2021 میں جیتا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت کا یو ٹرن، سیلاب متاثرین کوپچھلے برس معاف بجلی بلوں کی وصولی شروع کردیوزیراعظم نے گزشتہ سال برسات اور سیلاب کے آفت زدہ قرار دیے گئے علاقوں میں 2 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کیا تھا
مزید پڑھ »
میٹا کا کینیڈین صارفین کیلئے خبروں تک رسائی ختم کرنے کا اعلانکیلی فورنیا : (ویب ڈیسک ) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے کینیڈا کے صارفین کے لئے فیس بک اور انسٹاگرام پر خبروں تک رسائی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھ »
پنجاب کے بعد بلوچستان فتح کرنے کی تیاریاں ن لیگ کا گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان05:40 PM, 23 Jun, 2023, متفرق خبریں, پاکستان, اسلام آباد: عام انتخابات اور ممکنہ اتحاد کے حوالے سے بلوچستان کے حوالے سے ن لیگ نے روڈ میپ تیار کرلیا
مزید پڑھ »