گذشتہ روز چین میں کھیلے جانے والے ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
گذشتہ ایک سال سے پاکستان کو ایک ایسے کھیل سے اچھی خبریں مل رہی ہیں جس میں پاکستانی ٹیم کے عروج کو اب دہائیاں گزر چکی ہیں۔
پاکستان کی اس پورے ٹورنامنٹ میں ہی کارکردگی بہت اچھی رہی تھی اور ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم انڈیا کے ساتھ گروپ میچ پاکستان ایک کڑے مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہارا تھا۔ تاہم گذشتہ ایک سال پاکستان کی ہاکی ٹیم کی بہتر کارکردگی کی وجہ کیا ہے؟ یہ جاننے کے لیے ہم نے سابق پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ ہاکی پر نظر رکھنے والے کھلاڑیوں سے بھی بات کی۔پاکستان ہاکی پر گہری نظر رکھنے والے صحافی منیب فرخ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’پاکستانی ٹیم اب میدان میں لڑتی دکھائی دے رہی ہے جو پہلے نظر نہیں آتا تھا۔‘
منیب فرخ نے بتایا کہ ’پاکستان کی ٹیم کے بہترین کھلاڑیوں میں عبدالحنان شاہد ہیں جنھوں نے اس ٹورنامنٹ میں چھ گول کیے ہیں، انھیں ٹورنامنٹ کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔ وہ نوجوان کھلاڑی ہیں اور اس وقت ہمارے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ ’پاکستان ہاکی فیڈریشن فنڈ نہ ہونے کے باعث سیریز کروا نہیں سکتی اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے تک کے تو پیسے نہیں ہوتے، تو اس لیے پاکستان کے لیے یہ اہم ہے کہ وہ ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لیے کوالیفائی کر کے اپنی گیم میں بہتری لائے۔‘پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر عمران بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی دفاعی کھیل اور پینلٹی شوٹ آؤٹس میں کافی مسئلے ہیں جو کافی عرصے سے چلتے آئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا کوچ جو بھی ہو سے کم از کم دو، تین سال مقرر کیا جائے تاکہ ٹیم کی کارکردگی میں ایک تسلسل آسکے۔ ’کوچ بس ایسا ہو جسے کھیلنا اور کھیلانا آنا چاہیے۔‘پاکستان ٹیم کی جنوبی کوریا کے خلاف کامیابی پر سوشل میڈیا پر جہاں ٹیم کی پذیرائی ہو رہی ہے وہیں کچھ لوگ پاکستان کی سیمی فائنل میں چین کے ہاتھوں شکست پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان نے 8سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیاقومی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی کوریا کو پانچ دو سے شکست دی
مزید پڑھ »
ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے ادھار پر ٹکٹس خریدنے کا معاملہ کیا ہے؟پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین بگٹی نے تصدیق کی کہ چین میں ہونے والی ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کی ہاکی ٹیم کا سکواڈ چین کی ہوائی کمپنی کے ساتھ ادھار ٹکٹ پر روانہ ہوا تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ٹیم کے پاس بیرون ملک جانے کے لیے فنڈز نہ ہوں اور ان کی ادائیگی بعد میں کی گئی...
مزید پڑھ »
پیرس پیرالمپکس: برانز میڈل جیتنے کے بعد حیدر علی کی وطن آمد، کوئی حکومتی شخصیت استقبال کیلئے نہ آئیحیدر علی نے پیرس میں ہونے والے پیرا لمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا ، یہ پیرا لمپکس کی تاریخ میں حیدر کا چوتھا میڈل تھا ۔
مزید پڑھ »
'انگلینڈ سے کھیلنے پر ہمیشہ فخر رہا'، معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلانمیں اب بھی کھیل سکتا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں ٹیم نے ایک اور سرکل میں آگے بڑھنا ہے اس لیے یہی ریٹائرمنٹ کا بہترین وقت ہے: کرکٹر کی گفتگو
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں: خواجہ آصفاچکزئی کے ساتھ مذاکرات پر جو بات چل رہی ہے، میں اس ٹیم کا ممبر بھی نہیں ہوں: وزیر دفاع کی لاہور میں صحافیوں سے گفتگو
مزید پڑھ »
عوام نے ادارہ شماریات کے مہنگائی کم ہونے کے دعوے کو جھوٹا قرار دیدیا260 روپے کلو میں ملنے والی دال ماش اب 400 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے: شہریوں کا شکوہ
مزید پڑھ »