کسٹمز انسپکٹر غلام مصطفیٰ نے غیر قانونی طور پر 7 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کا سامان اسمگلروں کے ساتھ مل کر نکالا تھا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مبینہ طور پر کرپشن و بدعنوانی میں ملوث کسٹمز انسپکٹر غلام مصطفیٰ کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں دی گئی کیس کی تفصیلات کے مطابق ملزم نے یکم اور 2 فروری 2024 کی درمیانی شب ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے کسٹم ویئر ہاؤس سے غیر قانونی طور پر 7 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کا سامان اسمگلروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے نکالا اور سامان کی جگہ دوسرے ٹرک میں متبادل سامان رکھوا دیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر نے کیس کے تمام شواہد، دستیاب ریکارڈ، انکوائری افسر کی رپورٹ، اور ذاتی سماعت کے دوران پیش کردہ دلائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ دیا ہے کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے اس بنیاد پر ملزم کو "نااہلی، بدعنوانی اور بے ضابطگی" کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سول سرونٹس رولز 2020 کے تحت ملازمت سے برطرفی کی بڑی سزا سنائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ غلام مصطفیٰ کے چھ فروری 2024 سے معطلی کے دوران کی مدت کو بغیر تنخواہ کے ای او ایل تصور کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ افسر کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔ وہ سول سرونٹس رولز 1977 کے تحت اس نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر اپیل دائر کر سکتا ہے۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایف بی آر میں اعلیٰ ترین پوسٹوں کی ری اسٹرکچرنگایف بی آر نے 27 ستمبر کو ٹرانسفارمیشن پلان جاری کیاتھا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ممبر ڈیجیٹل اقدامات کی پوسٹوں کو باہم ضم کر دیاگیا
مزید پڑھ »
دیر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے نام فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شاملایف بی آر نے نوٹی فکیشن جاری کردیا تاہم تاخیر کے شکار افراد کو سرچارج ادا کرنا ہوگا
مزید پڑھ »
نان فائلرز کیخلاف کارروائیاں یکم نومبر کے بعد شروع ہونگی: ایف بی آر نے خبردار کردیاانکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد دگنی سے بڑھ کر 40 لاکھ ہوگئی: چیئرمین ایف بی آر
مزید پڑھ »
طالبہ سے مبینہ زیادتی: پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج، غیر مصدقہ خبر وائرل کرنے پر مقدمہ درجبچی کے والدین نے کہا کہ بیٹی 2 اکتوبر کو گھر میں گری جس سے اس کو گہری چوٹ آئی تھی: ایف آئی آر کا متن
مزید پڑھ »
کونسے اہم قومی کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہ کر سکے؟پی بی بی نے اس بار کئی اہم کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم کر دیا ہے
مزید پڑھ »
ادّیالہ جیل میں قیدی قتل کی مقدمہ میں 4 افسران برطرفمحکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان سمیت 4 افسران کو قیدی قتل کی مقدمہ میں برطرف کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »