ایل او سی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی ہلاک
ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہر کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے جندروٹ و نکیال سیکٹر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج ایل اوسی پرجندروٹ ونکیال سیکٹر کی شہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے، اور بھاری ہتھاروں کا استعمال کیا جارہا ہے، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 10 شہری زخمی ہو چکے ہیں، زخمیوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطباق بھارتی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں سنبل گلی، جبر، سنبھارہ کی شہری آبادی کونشانہ بنایا، جب کہ ضلع کوٹلی کے گاؤں دبسی کو بھی نشانہ بنایا، جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی، اور جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا، اور ایک بھارتی میجر سمیت 3 فوجی زخمی بھی ہوئے، جب کہ پربھارتی چوکیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارتی فوج کی ایل او سی چری کوٹ سیکٹر پر فائرنگ، شہری شہید، خاتون زخمیراولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے باعث ایک شہری شہید ہو گیا۔
مزید پڑھ »
کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید - ایکسپریس اردوپاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک کشمیری شہید - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
بھارتی فوج کی ایل او سی پر سیز فائر کے معاہدے کی خلاف ورزی | Abb Takk News