برازیلی صدرنے اداکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ٹائی ٹینک‘ ہیرو نے ایک فلاحی ادارے کو 5 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد دی تاکہ ادارہ جنگلات میں لگنے والی آگ کی تصاویر و ویڈیوز بناکر دنیا کے سامنے پیش کرے۔
برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے 2 روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ رواں برس اگست میں ایمیزون جنگلات میں لگنے والی آگ کو دنیا کو دکھانے کے لیے ہولی وڈ اداکار لینارڈو ڈی کیپیریو نے امداد فراہم کی۔
رپورٹس کے مطابق برازیلی صدر نے سوشل میڈیا پوسٹس پر کمنٹس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کو لینارڈو ڈی کیپریو نے 5 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی، تاکہ تںظیم کے رضاکار جنگلات میں جاکر آگ کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں جنہیں دنیا کے سامنے پیش کرکے برازیل کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ اور اب اداکار نے جیئر بولسونارو کے الزامات پر سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے وضاحت کی اور خود پر لگے الزامات کو جھوٹا قرار دیا۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں برازیلی صدر کے الزامات کے باوجود برازیلی عوام کی مالی معاونت کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے اعلان کیا کہ وہ الزامات کے باوجود برازیلی عوام، مقامی حکومت اور وہاں کے ماحول و ثقافت کے تحفظ پر کام کرنے والے اداروں اور تنظیموں کو فنڈنگ فراہم کرتے رہیں گے۔خیال رہے کہ رواں برس اگست میں برازیل سمیت جنوبی امریکا کے 9 ممالک میں پھیلے ہوئے ایمیزون جنگلات میں شدید آگ بھڑک اٹھی تھی جو چند ہفتوں تک جاری رہی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اداکار پر ایمازون کے جنگلات کی آگ کا الزاماداکار پر ایمازون کے جنگلات کی آگ کا الزام ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کا معاملہ،وزیراعظم کاخط چیئرمین سینیٹ کو موصول،کل سپیکر سے ملاقات کریں گےاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم
مزید پڑھ »
حکومت آرمی چیف کے معاملے پر چھ ماہ میں قانون سازی نہیں چاہتی: احسن اقبال
مزید پڑھ »
اداکار پر ایمازون کے جنگلات کی آگ کا الزاماداکار پر ایمازون کے جنگلات کی آگ کا الزام ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
اثاثہ جات کا معاملہ، کرکٹر محمد حفیظ نے مہلت مانگ لیلاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹرز کی طرف سے اثاثے چھپانے کے معاملے پر قومی ٹیم کے آل
مزید پڑھ »