رعنا انصار، نکہت شکیل خان، سبین غوری اور آسیہ اسحاق کو پارلیمانی سیکریٹری مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی 4 خواتین اراکین قومی اسمبلی کو وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی وزارتوں کی پارلیمانی سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی چار خاتون اراکین قومی اسمبلی رعنا انصار، نکہت شکیل خان، سبین غوری اور آسیہ اسحاق کواہم وزارتوں کی پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد چاروں اراکین قومی اسمبلی کے پارلیمانی سیکریٹری بنانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جنہیں وزارت نجکاری، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، وزارت آبی وسائل اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن میں نمائندگی دی گئی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کو وزارت آبی وسائل کی پارلیمانی سیکریٹری، نکہت شکیل خان کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سبین غوری کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اور آسیہ اسحاق کو وزارت نجکاری کی پارلیمانی سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔Nov 06, 2024 12:57 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کیلئے نامزدگی پر پرایم کیو ایم میں اختلافات سامنے آگئےچیئرمین ایم کیو ایم نے ججز تقرری کیلئے بننے والی پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے فائنل کیا نام اچانک سے تبدیل کردیا
مزید پڑھ »
ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا جوان بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحقایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا جوان بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
مزید پڑھ »
سندھ اسمبلی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ منظورشرجیل میمن کی پیش کردہ قرارداد کی جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے بھی حمایت کی
مزید پڑھ »
مائیں بچیوں کو صرف گھر چلانا ہی نہیں مُلک چلانا بھی سکھائیں: خالد مقبول صدیقیکراچی کی آئندہ میئر لڑکی بھی ہو سکتی ہے، سیاسی اختلاف کو پرے رکھ کر اب شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ساتھ بیٹھنا ہوگا: ایم کیو ایم رہنما
مزید پڑھ »
کسی ملک کی فوج کو ختم کردیا تو ان ممالک کے حالات ہم نے دیکھے ہیں: مصطفیٰ کمالپاکستان کا معاشی مسئلہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے، حکومت اور ریاستی ادارے معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں: رہنما ایم کیو ایم
مزید پڑھ »
سانحہ چکرا گوٹھ؛ ایم کیو ایم لندن کے ملزمان کی درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظبریت کی درخواستوں پر فیصلہ 11 نومبر کو سنائے جانے کا امکان، عدالت نے نوٹسز جاری کردیے
مزید پڑھ »