ہیو جیکمین نے اپنے مداحوں سے جلد کے کینسر کا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کردی
مشہور ہالی ووڈ فلم ’ڈیڈ پول،’دی سن‘ اور’ایکس مین‘ کے اسٹار ہیو جیکمین نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا ہے۔اداکار نے بتایا کہ انہیں جلد کے کینسر کی ایک نایاب قسم کے شبہے پر طبی معائنے سے گزرنا پڑا، ہالی ووڈ اسٹار نے بتایا کہ انہیں 2023 میں انکی ناک پر موجود مشتبہ نشانات کے باعث بایوپسی کے لیے جانا پڑا۔
گزشتہ برس بھی اداکار نے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی تھی کہ ڈاکٹرز کو شبہ تھا کہ یہ ’بیسل سیل کارسینوما‘ ہو سکتی ہے، جو جلد کے کینسر کی ایک قابل علاج قسم ہے۔ ہیو جیکمین کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت بہت ڈر گئے اور کینسر کے باعث موت کے خوف نے انہیں ڈپریشن میں ڈال دیا تھا تاہم خوش قسمتی سے، ان کے ٹیسٹ کے نتائج نارمل آئے اور ڈاکٹرز نے انہیں سن اسکرین کے استعمال اور دھوپ سے بچاؤ کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ ہیو جیکمین جلد ایک دستاویزی فلم ’کونکرنگ اسکِن کینسر‘ میں نظر آئیں گے، جس کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں وہ اپنی صحت کے متعلق مشکلات اور کینسر کے خطرے سے جڑے خوف کے بارے میں بات کرتے دکھائی دیں...
انہوں نے اپنے مداحوں سے جلد کے کینسر کا ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی اور یقین دلایا آپ اس پر کبھی افسوس نہیں کریں گے۔ کونکرنگ اسکِن کینسر دستاویزی فلم میں جیکمین کے ساتھ اولمپین تیراک کیٹ کیمبل اور ڈیبوراہ ہٹن بھی شامل ہیں یہ فلم جلد ریلیز کی جائے گی۔Nov 16, 2024 01:58 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نمرت کور نے ابھیشیک سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دیبالی وڈ اسٹار کپل ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کا رشتہ گزشتہ کئی عرصے سے مشکلات کاشکار ہے جس کی وجہ نمرت کور کو سمجھا جارہا ہے
مزید پڑھ »
حکومت کا سروس چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے اور سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے کا فیصلہقومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آرمی ایکٹ میں ترمیم اور ججز کی تعداد سے متعلق بلز پیش کیے جانے کا امکان ہے
مزید پڑھ »
فضائی آلودگی کا گردن اور سر کے کینسر سے تعلق کا انکشافتحقیق کے نتائج ماحولیاتی آلودگی کے نظامِ ہاضمہ و تنفس کے اوپری حصے میں کینسر کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہیں
مزید پڑھ »
خالد انعم نے مریم نواز کے سموگ پر دیے بیان کو ’تکبر‘ اور ’بےحسی‘ قرار دے دیاسینئر اداکار خالد انعم کا مریم نواز سے متعلق تنقیدی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا
مزید پڑھ »
سندھ ہائیکورٹ؛ طلبہ یونین انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے سے متعلق رپورٹ طلبسندھ ہائیکورٹ؛ طلبہ یونین انتخابات کا ضابطہ اخلاق بنانے سے متعلق رپورٹ طلب
مزید پڑھ »
امریکی اسٹیبلشمنٹ نے ٹرمپ سے نمٹنے کی تیاری شروع کردیامریکی اسٹیبلشمنٹ کا ٹرمپ کے متنازع احکامات سے متعلق اپنی حکمت عملی پر غور
مزید پڑھ »