اجلاس میں کئی دیگر اہم منصوبوں کے لیے گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روں مالی سال 2024-25 کیلیے سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کی منظوری دیدی، پلان کا مقصد توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے میں کمی لانا ہے، ای سی سی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر اٹھنے والے انتظامی اخراجات کی تصدیق کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اہمیت کے حامل ڈیجیٹل اقدامات کے منصوبوں کیلیے مزید 536.1 ملین روپے کی تکنیکی اضافی گرانٹ کی فراہمی سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ اجلاس میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارتوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس سے 151.787 ملین روپے کی منتقلی سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے تکنیکی اضافی گرانٹ کے ذریعے فنڈز کی منتقلی کی منظوری دی۔
اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے ایس سی اوسربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پرسیف سٹی کیمروں کی مرمت اور اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق اخراجات کے حوالہ سے اضافہ 650.35 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی فراہمی سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے رواں مالی سال کے وزارت کے اپنے مختص کردہ بجٹ سے رقم کی دوبارہ تخصیص کی ہدایت کی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سی آئی اے نے غزہ میں 28 دن کی جنگ بندی کیلیے نئی تجویز دیدی8 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 28 روزہ جنگ بندی اور درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی پیشکش
مزید پڑھ »
ترسیلات زر میں اضافہ، پاکستانیوں نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف کے 3 سالہ پروگرام سے زائد رقم بھیج دیبیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 8.78 ارب ڈالر بھیجے
مزید پڑھ »
پنجاب میں اخبارات کے ٹینڈر اشتہارات روکنے پر سی پی این ای کا اظہار تشویشسی پی این ای نے خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ اس ترمیم سے اخبارات کی معیشت مزید ابتری کی جانب گامزن ہوگی
مزید پڑھ »
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت کے بغیر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آپشن نہیں ہےانگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کہا ہے کہ بھارت کی شرکت کے بغیر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو ایک بڑی چیلنج کے طور پر دیکھا جائے گا۔ ای سی بی کے چیئرمین اور سی ای او نے ملتان میں برطانوی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی پاکستان جانے کی صورت حال ابھی غیر یقینی ہے اور ہائبرڈ ماڈل کا امکان بھی ہے۔
مزید پڑھ »
وزارت دفاع کے جہازوں کیلئے 1.8 ارب ڈالر ضمنی گرانٹ کی منظوریگرانٹس کے لیے فنڈز رواں مالی سال 25-2024 کے بجٹ سے دیے جائیں گے، اعلامیہ
مزید پڑھ »
رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں کمی آگئیرواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5.19 فیصد کمی آئی
مزید پڑھ »