ویرات کوہلی کی مثال سب کے سامنے ہے ، بابر تنقید کرنے والوں کو اپنے بیٹ سے جواب دیں، یونس خان
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بابر اعظم کو مشورہ دیا ہےکہ وہ کپتانی کے بجائے کرکٹ اور پرفارمنس پر فوکس کریں۔
کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کارکردگی بہتر بنانے اور کرکٹ پر فوکس کریں، چھوٹی سی عمر میں بابر اعظم نے کئی کارنامے سر انجام دیے ہیں اور وہ ٹیسٹ میں ان سے زیادہ 15 ہزار تک رنز بناسکتے ہیں،کپتانی چھوٹی چیز ہے۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی مثال سب کے سامنے ہے ، بابر تنقید کرنے والوں کو اپنے بیٹ سے جواب دیں، پرفارمنس بولتی ہے لیکن آج کل کرکٹرز بولتے زیادہ اور کھیلتے کم ہیں، سوشل میڈیا چلائیں لیکن پہلا فوکس کارکردگی اور پرفارمنس ہونی چاہیے۔مونچھیں ہونی چاہئیں، اور یہ سچ ہے کہ جس کی مونچھ نہیں اس کے پاس کچھ نہیں: سابق کپتان
انہوں نےکہا کہ پاکستان میں یہ روایت رہی ہےکہ جو بات سنتا ہے چاہے اسے کپتانی نہ آتی ہو، اسے کپتان بنا دیتے ہیں اور جو کپتانی کا اہل ہے لیکن وہ بات نہیں مانتا تو اس کی جگہ چھوٹے کرکٹرز کو کپتان بنادیتے ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے، ایسا کب تک ہوتا رہے گا۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو اپنی اہمیت کا ہی نہیں معلوم، بغیر سوچے سمجھے فیصلے کردیے جاتے ہیں۔ محسن نقوی اچھے انسان ہیں، وہ کرکٹ کی بہتری چاہتے ہیں لیکن آس پاس کے لوگ بھی اچھے ہونا چاہئیں۔ ایک سبزی فروش کو بھی معلوم ہےکہ کس کو کپتان اور کوچ ہونا چاہیے لیکن نہیں معلوم تو کرکٹ بورڈ والوں کو ہی نہیں معلوم۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے اس جملے سے سخت نفرت ہے جب کوچز کسی کرکٹرز کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ ہمارے فیوچر پلان میں شامل ہے یا نہیں۔ میرے کوچز نے بھی کہا تھا کہ یونس خان ہمارے مستقل...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسرائیلی فوجی ٹینکوں کی مغربی کنارے پر چڑھائی؛ مزید 34 فلسطینی نوجوان شہیداسرائیل فوجیوں نے خان یونس کے پناہ گزین کیمپوں پر دھاوا بول دیا
مزید پڑھ »
ہدایات جاری کردیں اسرائیلی فوج قریب آجائے تو یرغمالیوں کے ساتھ کیا کرنا ہے: ابوعبیدہنیتن یاہو کا معاہدے کے بجائے فوجی کارروائیوں پر اصرار کا مطلب ہےکہ وہ یرغمالیوں کو کفن میں ان کے اہلخانہ تک پہنچانا چاہتا ہے: ابو عبیدہ
مزید پڑھ »
ریڈ، وائٹ بال کپتانوں کی تبدیلی کی باز گشت تیز ہوگئیڈومیسٹک ٹیموں کی کپتانی شان، بابراعظم کو نہ دینا قیاس آرائیوں کی بڑی وجہ ہے، رپورٹس
مزید پڑھ »
ہانیہ عامر کے بھارت میں چرچے، معروف بھارتی صحافی نے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیااداکارہ کے مداح یہ کمنٹ دیکھ کر بے حد خوش ہوئے اور ہانیہ کو فوری طور پر انٹرویو کے لیے رضامند ہونے کا مشورہ بھی دیا
مزید پڑھ »
بنگلادیش کے 26 پر 6 آؤٹ پھر 262 بنالیے، جنید خان نے قومی بولرزکی کارکردگی پر سوال اٹھادیاجنید خان کا کہنا تھا کہ ناتجربہ کار بولنگ سائیڈ کے پاس پیس موجود نہیں، کیا یہ پرفارمنس اچھی ہے یا بری؟
مزید پڑھ »
عمران ہٹ دھرمی، ضد اور انا پر اڑے ہوئے ہیں، مستقبل قریب میں انکی ضمانت نظر نہیں آتی: رانا ثنا9 مئی واقعات پر اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے عمران خان کہتے ہیں مجھ سے معافی مانگی جائے: وفاقی وزیر
مزید پڑھ »