آئی پی ایل 2024 میں دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کی بدقسمتی کہ بارش نے اس کو بغیر کھیلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ اب اختتام کی جانب گامزن ہے۔ گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ ہونا تھا جو جی ٹی نے پلے آف میں جانے کا امکان برقرار رکھنے کے لیے ہر حال میں جیتنا تھا۔
تاہم میدان میں چوکوں چھکوں کی برسات سے قبل ہی حقیقت میں بادل برسنے کے لیے پہنچ گئے اور پھر بارش ایسی شروع ہوئی کہ ایک گیند پھینکے بغیر میچ کو ہی منسوخ کرنا پڑ گیا۔امپائرز نے میچ شروع کرنے کے بارش کے ختم ہونے کا طویل انتظار کیا مگر آثار نہ دیکھتے ہوئے میچ کو منسوخ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی گجرات ٹائٹنز کا سفر آئی پی ایل 2024 میں اختتام کو پہنچا اور وہ پلے آف سے باہر ہونے والی تیسری ٹیم بن...
گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل میں 13 میچ کھیل کر 5 جیتے، 7 ہارے اور ایک بے نتیجہ رہا یوں وہ پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس کا آخری میچ سن رائزرس کے خلاف 16 مئی کو کھیلا جائے گا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈر کی ٹیم پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکی ہے اور پلے آف سے قبل ان کا آخری میچ راجھستان رائلز کے خلاف ہے جس کے لیے 19 مئی کو میدان سجے گا۔کوہلی کو کپتانی نہ دینے پر ہربھجن سنگھ بھڑک اُٹھے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی پی ایل: ویرات کوہلی نے متنازع آؤٹ دینے پر امپائرز پر غصہ نکال دیا، ویڈیو دیکھیںآئی پی ایل 2024 کے ایک میچ کے دوران بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی متنازع آؤٹ دیے جانے پر میدان میں امپائرز پر برہم ہو گئے۔
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف نے پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی کردیپی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدواروں نے 8 فروری 2024 کے انتخابات میں دیگر جماعتوں سے زیادہ ووٹ لیے: آئی ایم ایف
مزید پڑھ »
کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کے جہاز کا رُخ 2 بار کیوں موڑا گیا؟آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کا جہاز کا رخ ایک بار نہیں بلکہ دو بار موڑا گیا جس کے باعث کھلاڑیوں میں تشویش پیدا ہو گئی۔
مزید پڑھ »
پی ایس ایل10؛ آئی پی ایل سے ٹکراؤ کی صورت میں کیا فائدے مل سکتے ہیں؟دنیا بھر کے بورڈز کی جانب سے آئی پی ایل ونڈو کے دوران بین الااقوامی میچز شیڈول نہیں رکھے جاتے
مزید پڑھ »
اگلے سال پی ایس ایل کے لیے پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز ...(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی تاریخیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی پی ایل سے متصادم تاریخوں پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزرز نے اعتراض اٹھایا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے اپریل کے اوائل سے مئی کے وسط تک کی تاریخیں تجویز...
مزید پڑھ »
نگراں دور میں گندم درآمد کے فیصلے کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، کاکڑپی ڈی ایم حکومت کا ڈیٹا ہمارے پاس آیا، جس پر پی ٹی آئی دور کے قانون کے تحت گندم درآمد کی گئی، نگراں وزیراعظم
مزید پڑھ »