بارودی مواد کیس: رؤف حسن ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

Atc خبریں

بارودی مواد کیس: رؤف حسن ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
CtdPti
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 35 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

پراسیکیوٹر کی جانب سے رؤف حسن کے 7 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رؤف حسن کو بارودی مواد کیس میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے سپرد کر دیا۔پراسیکیوٹر راجا نوید نے رؤف حسن کے خلاف مقدمے کا متن پڑھا اور رؤف حسن کے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔

وکیل صفائی علی بخاری نے اپنے دلائل میں کہا کہ رؤف حسن سے بارود کی برآمدگی نہیں ہوئی، سی ٹی ڈی نے ریڈ کیا، دو روز سے رؤف حسن کو کسٹڈی میں رکھا، پراسیکیوٹر سے پوچھیں رؤف حسن کا مقدمے میں کردار کیا ہے؟ رؤف حسن کو پیکا ایکٹ عدالت نے جیل بھیجا تو سی ٹی ڈی گرفتار کرنے پہنچی ہوئی تھی۔ علی بخاری کا کہنا تھا رؤف حسن کا تو اس مقدمے میں کوئی کردار ہی نہیں ہے، اگر عدالت کو لگےکہ پولیس نےکیس میں غلط گرفتار کیا تو مچلکوں پر بھی ڈسچارج کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے عدالت میں کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی سی سی ٹی وی بھی ہے، کہتے ہیں حملہ آوروں نے میک اپ کیا ہوا تھا، پہچانے نہیں جا رہے تھے، رؤف حسن کو ڈیجیٹل دہشتگرد بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم سب بھی ڈیجیٹل دہشتگرد کھڑے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

Ctd Pti

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالےپی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالےسوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ڈیوائسز ملیں گی تو مزید تفتیش ہوگی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر
مزید پڑھ »

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےخلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےخلیل الرحمان کے اے ٹی ایم کے ذریعے دو لاکھ 87 ہزار روپے نکالے تھے، ملزمہ
مزید پڑھ »

حسن رؤف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکمحسن رؤف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکمپیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج شبیر بھٹی نے رؤف حسن اور دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد کی
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیعپی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیعملزمان کے موبائل سے سوشل میڈیا پر بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس ملے ہیں، رؤف حسن سوشل میڈیا ٹیم کی سربراہی کرتے ہیں: ایف آئی اے پراسیکیوٹر
مزید پڑھ »

رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظرؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظایف آئی اے نے رؤف حسن کو سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا
مزید پڑھ »

ایف آئی اے کی رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظایف آئی اے کی رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظراہول یوکے میں رہتا ہے اس نے گیسٹ اسپیکر کے طور پر دسمبر 2023 میں مجھے بحرین بلایا تھا: پی ٹی آئی رہنما کا عدالت میں بیان
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 23:16:39