بالاج ٹیپو ٹرکاں والا اور احسن شاہ: اندرون لاہور میں انڈر ورلڈ اور تین نسلوں تک کی دشمنی کی داستان

پاکستان خبریں خبریں

بالاج ٹیپو ٹرکاں والا اور احسن شاہ: اندرون لاہور میں انڈر ورلڈ اور تین نسلوں تک کی دشمنی کی داستان
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 169 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 71%
  • Publisher: 59%

لاہور شہر کے دو گینگز کی کہانی جس میں حریف کو ختم کرنے کے لیے گولی سے لے کر راکٹ لانچرتک استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔

بالاج ٹیپو کو ایک شادی کی تقریب کے دوران ہلاک کیا گیا، ان کے والد ٹیپو ٹرکاں والا اور ان کے دادا بِلا بِلا ٹرکاں کو بھی قتل کیا گیا تھاجس قسم کی زندگی نے ان کو چُنا اس کی بہت سی پیچیدگیوں میں سے ایک یہ بھی تھی کہ وہ زیادہ کہیں آ جا نہیں سکتے تھے۔

چونگ پولیس کے مطابق اس شخص نے تقریب کے دوران کئی مرتبہ بالاج کے قریب جانے کی کوشش کی تاہم ان کے محافظوں نے اس کو پیچھے دھکیل دیا۔ تاہم ایک موقع پر فوٹوگرافر کا روپ دھارے اس شخص کو بالاج کے قریب پہنچنے کا موقع مل گیا۔ اس وقت پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ان دونوں کی تلاش میں ہے۔ بالاج پر حملہ کرنے والے ’شوٹر‘ کے بارے میں پولیس کا کہنا تھا کہ وہ طیفی بٹ کا ملازم تھا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ ’ملزم کو برائے نشان دہی اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ شاد باغ لے جا رہی تھی‘ جس دوران احسن شاہ کے ساتھیوں نے انھیں ’چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔‘ ماجد نظامی کہتے ہیں کہ امیر بالاج ٹیپو کے دادا بِلا ٹرکاں والا کی شادی جس خاندان میں ہوئی ان میں پاکستان کے نامی گرامی پہلوان نبی بخش گزرے ہیں۔

لیکن زیادہ تر یہ کام معمولی نوعیت کے جرائم تھے جن میں بیشتر دکانوں پر قبضہ کرنے جیسے معاملات ہوتے تھے۔ یا پھر ’بدمعاشی اور لڑائی جھگڑے‘ وغیرہ کے واقعات ہوتے تھے۔ تاہم بڑھتے ہوئے یہ کام یہاں تک پہنچا کہ ان کے آدمیوں کے ہاتھوں ایک قتل ہو گیا۔ جنگ اور جیو گروپ سے منسلک لاہور کے صحافی میاں عابد کہتے ہیں کہ یہ بنیادی طور پر ایک خاتون سے زیادتی کا واقعہ تھا جس میں بِلا ٹرکاں والا کے بیٹے کا نام آ رہا تھا اور مقدمے میں سے اس کو نکلوا کر حنیف کا نام ڈلوایا گیا۔ اس کو سات سال کی سزا ہوئی اور وہ جیل چلا گیا۔

ٹرکاں والا خاندان کے لیے اندرون لاہور کے مبینہ ’انڈر ورلڈ‘ کے چند بڑے کرداروں سے دشمنی کی بنیاد بِلا ٹرکاں والا کے اسی قتل کے بعد پڑی۔ وہ کہتے ہیں یہ دونوں بھی اپنے ڈیروں پر اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کو پناہ دیتے تھے اور پھر انھیں ہی اپنے کاموں کے لیے استعمال بھی کرتے تھے۔ صحافی میاں عابد کہتے ہیں کہ طیفی بٹ اور گوگی بٹ دونوں پھوپھی زاد بھائی ہیں۔

اس کے بعد ٹیپو ٹرکاں والا پر کئی قاتلانہ حملے ہوئے جن میں وہ بچتے رہے۔ ان حملوں میں بھی مختلف اشتہاری اور ’کرائے کے شوٹر‘ استعمال ہوتے تھے تاہم تحقیقات کا تانہ بانہ طیفی اور گوگی بٹ کے گینگ سے جا ملتا۔صحافی ماجد نظامی کے مطابق کئی قاتلانہ حملوں میں بچ جانے کے بعد ایک مرتبہ سنہ 2003 میں ٹیپو ٹرکاں والا پر بڑا حملہ لاہور کچہری کے علاقے میں ہوا۔ اس حملے میں ان کے پانچ محافظ مارے گئے۔ وہ خود شدید زخمی ہو گئے اور انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔وہ کہتے ہیں ’اس واقعے کے بعد ٹیپو نے اپنے خاندان کو دبئی...

انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان کی موت ہو گئی۔ ان کی موت کا سن کر ان کا خاندان بھی دبئی سے واپس لاہور پہنچ گیا۔ ان میں ان کے سب سے بڑے بیٹے امیر بالاج ٹیپو، ان کے دو چھوٹے بھائی اور ایک بہن شامل تھیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان دونوں گینگوں میں ایک فرق یہ تھا کہ بٹ گینگ کے بڑے نام قتل نہیں ہوئے جبکہ ٹرکاں والا کے بڑے قتل ہوتے رہے۔

وہ کہتے ہیں بالاج ٹیپو میڈیا وغیرہ پر سامنے نہیں آتے تھے اور زیادہ نمایاں نہیں ہونا چاہتے تھے اس لیے وہ انٹرویو دینے کے لیے راضی نہیں ہو رہے تھے۔ تاہم کچھ سال کے بعد انھوں نے ایک موقعے پر فرخ شہباز کو انٹرویو دینے کی حامی بھری۔ ’ان لوگوں میں سے کسی نہ کسی کا کوئی رشتہ دار قتل ہوا ہوتا ہے یا اس کی پرانی دشمنی ہوتی ہے اس لیے بالاج ٹیپو کے مطابق یہ لوگ نہیں چاہتے تھے کہ ان لوگوں کے ساتھ صلح کی جائے۔‘بِلا ٹرکاں والا کے قتل کے بعد ان کے بیٹے ٹیپو ٹرکاں والا اور ان کے ’گینگ‘ نے براہ راست مخالف گینگ کے بڑوں، طیفی اور گوگی بٹ وغیرہ کو نہیں مارا۔صحافی ماجد نظامی کہتے ہیں کہ ٹیپو ٹرکاں والا نے اور ان کے مرنے کے بعد بھی گوگی بٹ اور طیفی بٹ وغیرہ کو مارنے کے لیے براہ راست کوششیں کی...

’تو اس وقت اس کو پیغام بھجوایا گیا تھا کہ ہمارے راستے میں مت آو ورنہ تمہیں راستے سے ہٹا دیا جائے گا۔‘امیر بالاج ٹیپو نے بہت سی دشمنیاں ختم بھی کیں تھیں، جہاں ان کی کئی پرانے دشمنوں سے صلح ہو گئی تھی تاہم بٹ گینگ سے وہ صلح نہیں کر پائے تھے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حکومت کا چیف جسٹس کو نشانہ بنانے اور انکے قتل کے فتوے پر سخت ایکشن کا اعلانحکومت کا چیف جسٹس کو نشانہ بنانے اور انکے قتل کے فتوے پر سخت ایکشن کا اعلانقاضی فائز عیسیٰ کو کئی سالوں سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور یہ عدلیہ میں حق کی آواز کو خاموش کرانے کی کوشش ہے: احسن اقبال اور خواجہ آصف کی پریس کانفرنس
مزید پڑھ »

گورننگ بورڈ میں کراچی اور لاہور کی نمائندگی ضروری ہےگورننگ بورڈ میں کراچی اور لاہور کی نمائندگی ضروری ہےماضی میں ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی اور لاہور کی 2، 2 ٹیمیں ہوا کرتی تھیں
مزید پڑھ »

حکومت سے معاہدہ، بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر سمیت بلوچستان میں جاری دھرنے ختم کردیےحکومت سے معاہدہ، بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر سمیت بلوچستان میں جاری دھرنے ختم کردیےحکومت کی جانب سے رکاوٹیں ہٹاکر مکران کوسٹل ہائی وے اور ایم ایٹ سمیت اہم شاہرائیں اب تک بحال نہیں کی جاسکیں اور نہ ہی گوادر میں مواصلاتی نظام بحال ہوسکا
مزید پڑھ »

سرکاری جامعات کے وی سیز کی تنخواہ یکساں کرنے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال، کتنی تنخواہ ملے گی؟سرکاری جامعات کے وی سیز کی تنخواہ یکساں کرنے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال، کتنی تنخواہ ملے گی؟وفاقی جامعات میں وائس چانسلر کی مدت پانچ برس، سندھ میں چار برس اور خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تین برس ہے
مزید پڑھ »

ملک بھر میں 78 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہےملک بھر میں 78 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہےکراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور ، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتشبازی کے ساتھ ملی نغموں اور سبزہلالی پرچموں کی بہار آگئی
مزید پڑھ »

آرمی چیف کا ویٹرنز کے اعزاز میں استقبالیہ، دشمن کے پروپیگنڈے کے گھناؤنے خطرے سے خبردار کیاآرمی چیف کا ویٹرنز کے اعزاز میں استقبالیہ، دشمن کے پروپیگنڈے کے گھناؤنے خطرے سے خبردار کیاآرمی چیف جنرل نے ویٹرنز کی خدمات کو دلی خراج تحسین پیش کیا اور ویٹرنز کی لگن اور قوم کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار کو سراہا: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 01:17:40