عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے شبہے میں اڈیالہ جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے: ذرائع
شبیر احمد ڈار۔ فوٹو فائل
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری پر سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق جیل میں عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے شبہے میں اڈیالہ جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے، افسران میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اور اسسٹنٹ ناظم شامل ہیں، دونوں افسران سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کے قریب رہائش پذیر تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سے حاصل معلومات پر مزید 6 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جائے گی، محمد اکرم کے 2 اردلی، 3 وارڈر اور ہیڈ وارڈر سے پوچھ گچھ کی جائے گی، تمام ملازمین محمد اکرم کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 یورپی ممالک کے نمبرز پر واٹس ایپ کے استعمال کے شواہد بھی مل گئے ہیں، محمد اکرم پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری اور ایک سابق صوبائی وزیر کے قریب سمجھےجاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کے لیے پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم مجموعی طور پر 15 سال سے زائد عرصے سے اڈیالہ جیل میں تعینات رہے، بانی پی ٹی آئی کو خلاف ضابطہ سہولیات پر جیل انتظامیہ کی میٹنگ آج ہونے کا امکان ہے۔اڈیالہ جیل میں سہولت کاری کا معاملہ، عمران کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ25 منٹ پہلے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان کیلیے سہولتکاری؛ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا پورا نیٹ ورک پکڑا گیاڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سے حاصل معلومات کی بنیاد پر مزید 6 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جائے گی، ذرائع
مزید پڑھ »
جیل میں عمران خان کی سہولتکاری کا الزام، ایک اور افسر کیخلاف تفتیش شروع، فون ریکارڈ حاصل کرلیاڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اوراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال بانی پی ٹی آئی کے سیل تک رسائی رکھتے تھے: ذرائع
مزید پڑھ »
بانی پی ٹی آئی کیلیے سہولت کاری کے الزام پر اڈیالہ جیل کے دو اہم سابق افسران سے تفتیشسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے پوچھ گچھ، دونوں افسران سیل تک جانے کے مجاز تھے
مزید پڑھ »
فیکٹ چیک: ماہرین نے اس دعویٰ کی تردید کی ہے کہ Google Maps نے اڈیالہ جیل کا نام عمران خان کے نام پر رکھ دیا ہےگوگل میپس پر اڈیالہ جیل کو اب بھی ”اڈیالہ جیل راولپنڈی“ کا نام دیا گیا ہے نہ کہ ”عمران خان جیل“۔
مزید پڑھ »
اپوزیشن کو پھانسی لگانے کے مطالبے پر عمران اور اسٹیبلشمنٹ کی لڑائی ہوئی: رانا ثنااللہبانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے راج دلارے تھے: وزیراعظم کے مشیر کا پیرس میں خطاب
مزید پڑھ »
لاہور ہائیکورٹ: 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرارلاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا
مزید پڑھ »