کوئٹہ: ورلڈ رینکنگ فائٹس میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ میرا صرف ایک مقصد ورلڈ چیمپئن بننا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی باکسر نے کوئٹہ پہنچنے پر کیا، ایئر پورٹ
پر اہل خانہ، عزیز و اقارب نے شاندار استقبال کیا، کوئٹہ پہنچنے پر اس بار بھی کوئی بھی حکومتی عہدیدار موجود نہیں تھا۔
یاد رہے کہ محمد وسیم نے چند روز قبل دبئی میں میکسیکو کے حریف کو شکست دیکر ورلڈ رینکنگ فائٹس میں کامیابی حاصل کی تھی۔ کوئٹہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر کے اپنے وطن پہنچا ہوں،ورلڈ چیمپئن کو شکست دیکر مقابلہ جیتا،اپنے شہر واپس لوٹ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ میرے گلے شکوے ہوتے ہیں اور نہ ہی میں کسی سے گلہ شکوہ کرتا ہوں، میں پاکستان کے لئے کھیلتا ہوں اور اس ہی کے لئے کامیابیاں حاصل کرتا ہوں، میرے استقبال کے حوالے سے وزیر اعلیٰ یا کسی وزیر کے بارے میں زیادہ سوچتا بھی نہیں۔ پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ میرا فوکس کھیل پر ہے اور مقصد ورلڈ چیمپئن بننا ہے، حکومتی شخصیات کی جانب استقبال نہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں۔ مجھے اپنے کمپنی اور پاک فوج کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اثاثہ جات کا معاملہ، کرکٹر محمد حفیظ نے مہلت مانگ لیلاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹرز کی طرف سے اثاثے چھپانے کے معاملے پر قومی ٹیم کے آل
مزید پڑھ »
محمد عامر اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ابھرتی ہوئی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کے پسندیدہ بائولر لیکن وہ فالو کسے کرتی ہیں؟ خود ہی بتادیاکراچی (ویب ڈیسک) پاکستا ن ویمن کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی فاسٹ بولر فاطمہ ثناء کہتی ہیں
مزید پڑھ »
عوام منی اولمپک میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں: میئر کراچیعوام منی اولمپک میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں: میئر کراچی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز دسمبر میں کھیلے جائیں گےدس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز دسمبر میں کھیلے جائیں گے TestMatch TheRealPCB PakvsSriLanka WorldTestChampionship CricketComesHome
مزید پڑھ »
سیلفیوں کے جنون نے ڈولفن کے بچے کی جان لے لیسیلفیوں کے جنون نے ڈولفن کے بچے کی جان لے لی ويڈيو لنک: DailyJang
مزید پڑھ »
اداکارہ مہوش حیات نے والدہ، بھائی کیساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
مزید پڑھ »