برسبین ٹیسٹ میں شکست؛اظہرعلی اگلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف جیت کیلئے پرعزم -
قومی ٹیم کےکپتان اظہر علی نے برسبین ٹیسٹ میں شکست کے باوجود اگلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
برسبین ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد اپنے انٹرویو میں اظہر علی نے کہا کہ میچ کے چوتھے روز وکٹ اچھی تھی اور آسٹریلیا نے اچھی باولنگ کی، پاکستان کی جانب سے بابراعظم ،یاسرشاہ اور شان مسعود نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ عباس کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ مشکل تھا، نسیم شاہ بہت ٹیلنٹڈ باولر ہے، وہ ابھی نوجوان ہے، ہم اس پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ۔
اظہر علی نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں پارٹنر شپ بہت اہم ہوتی ہے، پہلے بیٹنگ کرکے اسکور بورڈ پر اچھا اسکور کرنے کا ارادہ تھا جس میں ناکام رہے۔ ہم پہلی اننگز میں زیادہ رنز نہ بناسکے، ایک اننگز بری کھیلنے پر میچ میں واپسی مشکل ہوجاتی ہے، ہم آسٹریلوی ٹیم پر دباوَ ڈالنے میں ناکام رہے لیکن اگلےمیچ میں جیت کیلئے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں ناکام ہوئے ہیں۔ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹائے جانے کے بعد یہ ان کا بطور کپتان پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نواز شریف کا لندن میں چوتھا روز، نجی کلینک میں مزید ٹیسٹ لینے کا فیصلہلندن: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن کے نجی کلینک میں مزید ٹیسٹ لئے جائیں گے جبکہ پی ای ٹی سکین اگلے ہفتے ہوگا۔ شہباز شریف نے ایون فیلڈ ہاؤس میں بڑے بھائی کی عیادت کی۔
مزید پڑھ »
برسبین ٹیسٹ: پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 500 رنز مکملبرسبین ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے جہاں آسٹریلیا کی اس میچ پر گرفت مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔ ڈیوڈ وارنر 154 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھ »
برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پہلی اننگ میں شاندار آغازبرسبین: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں کھیل کے دوسرے دن کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بنائے لیے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان پر 72 رنز کی برتری
مزید پڑھ »
برسبین ٹیسٹ میں بدترین امپائرنگ کا ریکارڈ، 21نوبال نہ دینے کا انکشاف - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستان کو برسبین ٹیسٹ میں اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 276 رنز درکارپاکستان کو برسبین ٹیسٹ میں اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 276 رنز درکار TheRealPCB PAKvsAUS BrisbaneTest Defeat Innings Sports Cricket
مزید پڑھ »