برطانوی کاروباری ادارے نے پاکستان میں مہنگائی کی اصل وجہ بتا دی مزید تفصیلات: ARYNewsUrdu
اسلام آباد: برطانوی مشاورتی کاروباری ادارے نے پاکستان میں مہنگائی کے سلسلے میں ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے ہے، اور اشیا کی رسد میں تعطل قیمتوں میں اضافے کا باعث بنا ہے۔ دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے کہا کہ گندم، چینی اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ افراط زر میں اضافے کا باعث بنا، جنوری میں مہنگائی میں اضافہ 2010 سے اب تک کی بلند ترین سطح ہے، سال 2019 میں افراط زر کی اوسط شرح 9 اعشاریہ 4 فی صد رہی۔
عالمی سطح پر کاروبار کے سلسلے میں پیش گوئی کرنے والے ادارے نے اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے آیندہ چند ماہ تک پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار رہے گا، زرعی پیداوار ٹڈی دل کے حملے کے باعث متاثر ہوگی، حکومت نے اس صورت حال کو نیشنل ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مرکزی بینک افراط زر کو قابو میں رکھنے کے لیے مانیٹری پالیسی سخت رکھے گا۔
چند دن قبل مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نے کئی فیصلے کیے ہیں، قوم دیکھے گی کہ مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے، معیشت میں پچھلے چند ماہ میں استحکام دیکھا گیا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے آئی ایم ایف کی بھی معاونت حاصل ہے، صوبائی سطح پر منافع خوروں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، گندم امپورٹ کر رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
دہلی اور پنجاب کالونی میں بلندوبالاتمام عمارتیں گرادیں،چیف جسٹس پاکستان کا تجاوزات کیس میں حکمکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دہلی اور پنجاب کالونی میں
مزید پڑھ »
مہنگائی کی شرح بڑھنے میں آٹے اور چینی کی قیمتوں کا بڑا ہاتھ ہے، حماد اظہراسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کو مہنگائی بڑھنے کا شدت سے احساس ہے۔ مہنگائی کی لہر کو توڑنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلیکوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا مشترکہ اعلامیہ
مزید پڑھ »
ترک صدر پاکستان آکر یہ اہم کام کریں گے،حکومت نے اعلان کردیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ ترک صدر طیب
مزید پڑھ »
موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کے منظر نامے کو مستحکم قرار دیدیاموڈیز انویسٹرز سروسز نے خومختار اداروں کے قریبی تعلق، متحرک فنڈنگ اور لیکویڈیٹی کی
مزید پڑھ »