برطانیہ میں آج عام انتخابات ، کنزرویٹو اور لیبر پارٹی میں کڑا مقابلہ ARYNewsUrdu
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں انتخابات ہورہے ہیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، ووٹنگ کا عمل برطانوی وقت کے مطابق صبح سات بجے سےرات دس بجےتک جاری رہےگا۔
کنزرویٹو، لیبر،اسکاٹش نیشنل، لبرل ڈیموکریٹس اورگرین پارٹی سمیت دیگر جماعتیں اور کئی آزاد امیدوار میدان میں ہیں جبکہ ساڑھے چھ سو نشستوں کیلئے مجموعی طور پرتین ہزار تین سو بائیس امیدوار الیکشن لڑرہےہیں، جن میں سےسترسےزائد مسلمان بھی شامل ہیں۔ کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کے درمیان کڑا مقابلہ ہے تاہم ہنگ پارلیمنٹ بننے کا بھی امکان ہے، چار کروڑساٹھ لا کھ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔یوگووکے تازہ پول کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کو برتری حاصل ہے ، چھتیس فیصد کیساتھ لیبرپارٹی دوسرے نمبرپر ہے ، برطانیہ میں پانچ سال کےدوران یہ تیسرےانتخابات ہیں، جس کی چھ سو پچاس نشستوں ہیں اور پہلی بارگیارہ سوسےزائدخواتین امیدوارحصہ لے رہی ہیں۔
انتخابی مہم کا آخری روز ووٹرز کو قائل کرنےکیلئےامیدواوں کی سرتوڑ کوششیں کیں ، برطانونیہ میں انتخابی مہم بریگزٹ اور نیشنل ہیلتھ کئیرسروس پرمنحصررہی۔ بورس جانسن کا کہنا تھا بریگزٹ صرف کنزرویٹو پارٹی ہی کراسکتی ہے جبکہ لیبرپارٹی کےجیریمی کوربن بریگزیٹ کےمخالف ہیں اور انہوں نے نیشنل ہیلتھ کئیرسروس کوبہتربنانےکاوعدہ کیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
برطانیہ میں عام انتخابات کل ہونگے،انتخابی سرگرمیاں تیزwww.24newshd.tv
مزید پڑھ »
برطانیہ میں عام انتخابات: مسلمان کیا چاہتے ہیں؟انتخابات کے موقع پر برطانیہ کی مسلم کونسل کا کہنا ہے کہ انتخابات میں اکتیس ایسی نشستیں ہیں جہاں مسلمان ووٹر فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھ »
برطانیہ میں آج عام انتخابات کے لئے پولنگ ہوگیwww.24newshd.tv
مزید پڑھ »
برطانیہ: آج ہونے والے انتخابات میں بریگزٹ، صحت کی سہولیات ووٹرز کیلئے اہم - World - Dawn News
مزید پڑھ »
برطانیہ میں عام انتخابات آج ہورہے ہیںبرطانیہ میں 650 نشستوں پرعام انتخابات ہورہے ہیں جس کے ليے پولنگ صبح 7 سے رات 10بجے تک جاری رہے گی۔ SamaaTV
مزید پڑھ »