چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور ملکی ترقی نے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنی ہوں گی۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے اور پائیدار ترقی کیلئے نوجوانوں کی انٹرنیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے نئی قانون سازی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور نوجوانوں کی آرا کو مقدم رکھنے پر زور دیا۔
24 دسمبر ، 2024چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کا مستقبل نوجوان وں کے ہاتھ میں ہے، ملکی ترقی اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔
بلاول بھٹو نے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ کامیاب طلبا زندگی کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں،والدین کی طرف سے بچوں کو تعلیم دینا بڑا تحفہ ہے، علم ایسا ہتھیار ہے جو چھینا نہیں جاسکتا، جائیداد،پیسہ اور دیگر وسائل تعلیم کے آگے کچھ نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی افادیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آج اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کیلئے فائبرآپٹیکل کیبل اور وائبل انٹرنیٹ اسٹرکچر ضروری ہے، آج کی دنیا میں انٹرنیٹ تک سستی اور ناقابل رکاوٹ رسائی سب کا بنیادی حق قرار دیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیجیٹل بل آف رائٹس لانے کیلئے ان کا ساتھ دیں، ہمیں ڈیجیٹل حقوق کے لیے قانون سازی کے حوالے سے جدوجہد کرنا ہوگی، میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں جاکر طلبا سے ان کی حمایت مانگوں گا ،آپ سب لوگ انسٹا گرام، فیس بک اور ایکس پر مجھے تجاویز دیں۔
بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی سندھ یونیورسٹی نوجوان ترقی چیلنجز موسمیاتی تبدیلی قانون سازی انٹرنیٹ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پیپلزپارٹی شہید بے نظیرآباد ڈویژن کا زرداری ہاؤس میں نثار کھوڑو کی زیرصدارت اجلاسبے نظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں تاریخی جلسہ عام ہوگا جلسے سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے
مزید پڑھ »
بلاول بھٹو کو ہائی پاور بورڈ میں شامل کرنے کا مطالبہپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
بلاول بھٹو کی ہائی پاور بورڈ میں شمولیت کی مانگ، اجلاس جنوری تک موخرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے باعث اجلاس کو جنوری تک موخر کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
جامعیات کو ڈرگ و ہراسمنٹ فری بنانا ہے خواتین ہراسگی پر نوکری سے برطرف کیا جائے گا، گورنرپنجابگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا فیصل آباد یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب
مزید پڑھ »
جامعیات کو ڈرگ و ہراسمنٹ فری بنانا ہے خواتین ہراسگی پر نوکری سے برطرف کیا جائے گا، گورنرپنجابگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا فیصل آباد یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب
مزید پڑھ »
پاکستان میں پہلی جینیٹک مالیکیولر لیب قائم، بچوں میں پیدائش سے قبل معذوری کی تشخیص ممکنلیبارٹری جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس میں قائم کی گئی ہے
مزید پڑھ »