سندھ حکومت نے سولر منصوبے کیلیے ایک ارب سے زائد فراہم کیے، مئیر کراچی
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مرکزی عمارت کو شمسی توانائی پر منتقل کردیا گیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسے تاریخی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ 150 کے وی کا سولر سسٹم اس عمارت پر نصب کیا گیا ہے جبکہ کے الیکٹرک کے ساتھ 80 کے وی نیٹ میٹرنگ سسٹم کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف بجلی کی قیمت میں کمی آئے گی بلکہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں جنریٹر کے اضافی اخراجات سے بھی نجات ملے...
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام شہر کو "گرین اور کلین کراچی" کا پیغام دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی بلدیاتی کونسل ہے جس نے اپنی عمارت کو مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل کیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے چار بڑے اسپتالوں کو بھی جلد شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا تاکہ کے الیکٹرک سے نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بہتری ممکن ہو۔
مئیر کراچی نے کہا کہ کراچی کی تین اہم شاہراہوں کو بھی سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے ٹینڈرنگ مکمل ہو چکی ہے۔ سندھ حکومت نے 1.5 ارب روپے اس منصوبے کے لیے فراہم کیے ہیں جبکہ 50 کروڑ روپے بلدیہ عظمیٰ نے اپنی آمدنی سے خرچ کیے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے بھی اب اپنے آخری مراحل میں ہیں جن میں ملیر ایکسپریس وے کا قیوم آباد والا سیکشن جلد شہریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سندھ انسٹیٹوٹ آف ہارڈ ڈیزیز کے سیٹلائٹ سینٹر کے لیے زمین فراہم کی ہے اور اس کی تزئین و آرائش مکمل ہو چکی ہے۔ بلدیہ اور اورنگی کے عوام کو آئندہ 20 سے 25 دن میں امراض قلب کے علاج و تشخیص کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔ پہلے پیڈسٹرین پلوں کی خستہ حالی کی خبریں آتی تھیں لیکن اب ہم ان پلوں پر برانڈنگ کے ذریعے ہر ماہ 2.5 سے 3 لاکھ روپے کما رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے موجودہ سیاسی صورتحال پربات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ خیبر پختونخوا نو گو ایریاز بن گئے ہیں اور بھتے کی پرچیاں دی جا رہی ہیں لیکن کے پی کی صوبائی حکومت کی توجہ ان مسائل کے بجائے اڈیالہ جیل پر مرکوز ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے، سیاسی جماعتیں ملک میں سیاسی استحکام پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔Nov 25, 2024 11:57 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بلدیہ کراچی کی مرکزی عمارت کو شمسی توانائی پر منتقل کردیا گیابلدیہ عظمیٰ کراچی نے مرکزی عمارت کو مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقل کردیا ہے۔ اس کے علاوہ تین اہم شاہراہوں کو بھی سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے ایرانڈنگ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے سولرائزیشن منصوبے کا آغاز55 ارب روپے سے سرکاری عمارتوں اور مستحق گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا
مزید پڑھ »
گزشتہ مالی سال چین سے 1.2 ارب ڈالر کے سولر پینل درآمد کیے گئے، تحقیقمتوازی طور پر بیٹری کی گرتی ہوئی قیمتوں سے بھی شمسی توانائی کو اپنانے میں اضافہ ہونے کا امکان ہے
مزید پڑھ »
شراب کو مشروب مشرق کی بوتل میں ڈالنے سے حیثیت بدل نہیں جاتی، سندھ ہائیکورٹسندھ ہائیکورٹ میں کراچی چیمبرآف کامرس کی عمارت کی ملکیت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی
مزید پڑھ »
کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کا تعمیراتی کام جاری ہے، میئر کراچیکراچی کی رونقوں اور روشنیوں کو بلدیہ عظمیٰ بحال کررہی ہے، مرتضیٰ وہاب
مزید پڑھ »
بلدیہ عظمیٰ کی مارکیٹوں کو سولرسسٹم پر منتقل کردیا جائے گا، میئرکراچیسولرسسٹم کے ساتھ ساتھ ان مارکیٹوں کی ظاہری اور اندرونی حالت بھی درست کی جائے گی، مرتضیٰ وہاب
مزید پڑھ »