کراچی کی رونقوں اور روشنیوں کو بلدیہ عظمیٰ بحال کررہی ہے، مرتضیٰ وہاب
شیریں جناح کالونی میں شاہراہ غالب نزد پی ایس او پیٹرول پمپ کیماڑی گیٹ نمبر 2 کے قریب سے سڑک کی استرکاری کی جا رہی ہے تاکہ علاقہ مکینوں کو سہولت فراہم کی جاسکے، یہ ہم سب کے بدلتے اور بہتر ہوتے شہر کراچی کے مناظر ہیں جو آج شہریوں کے سامنے ہیں اور اسی طرح آگے بھی جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی رونقوں اور روشنیوں کو بلدیہ عظمیٰ بحال کررہی ہے اور شہر کے ہر ضلع میں کام ہوتا نظر آرہا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ اگر نیت ٹھیک اور کام کرنے کا جذبہ ہو تو وسائل یا اختیارات کبھی رکاوٹ نہیں بنتے، کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت اور جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جاسکے۔
شیریں جناح کالونی میں بھاری ٹریفک کی وجہ سے سڑکوں کی صورتحال تشویش ناک تھی اور ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا تھا، کیماڑی گیٹ نمبر2 کے قریب کی خستہ حالت کے پیش نظر اس کی فوری مکمل اور استرکاری کا فیصلہ کیا گیا اور اس پر تیزی سے کام شروع کیا گیا اور اب جلد ہی اس مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کا وسیع تر مفاد ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی اور علی امین میں سخت جملوں کا تبادلہNov 23, 2024 11:25 AMexpress.pk
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے پر کارروائی شروع، کتنا جرمانہ ہوگا؟بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل انسپکٹرز قانون کے مطابق کارروائی کریں گے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
مزید پڑھ »
کراچی کے مختلف علاقوں کا فضائی معیار کیسا ہے؟ اعداد و شمار سامنے آگئےگلشن اقبال اور پی ای سی ایچ ایس میں ائیر کوالٹی انڈیکس 200 سے زائد ریکارڈ کیا گیا
مزید پڑھ »
کراچی ائیرپورٹ خودکش حملہ آور کی شہر میں گھومنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئیںدہشتگرد حب کے راستے ساتھی خاتون کے ساتھ کراچی میں داخل ہوا، مختلف علاقوں میں گھومتا پھرتا رہا
مزید پڑھ »
شیر شاہ میں ’کمپیوٹر کے کچرے سے خالص سونا‘ کیسے نکلتا ہے؟کراچی میں شیر شاہ کی کباڑی مارکیٹ میں کمپیوٹر کے کچرے سے سونا کیسے نکلتا ہے اور یہ کام ہوتا کیسے ہے۔
مزید پڑھ »
جماعت اسلامی کا ضمنی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام، احتجاجکراچی کے مختلف علاقوں میں جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی
مزید پڑھ »
اسموگ میں کمی کیلیے اقدامات، 4 روز میں درجنوں بھٹے و صنعتی یونٹ مسماراسموگ میں کمی کے لیے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے
مزید پڑھ »