بنگلہ دیش نے انڈیا سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا

بینکمل خبریں

بنگلہ دیش نے انڈیا سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا
بنگلہ دیشانڈیاشیخ حسینہ
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 68 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 52%
  • Publisher: 59%

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے انڈیا کو سفارتی خط کے ذریعے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے عوام میں انڈیا کے خلاف شدید ناراضگی ہے کیونکہ شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعد انڈیا میں پناہ لے لی ہے۔

13 منٹ قبل بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے انڈیا کو ایک سفارتی پیغام بھیجا ہے جس میں انڈیا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش ی حکومت کے حوالے کر دے۔ بنگلہ دیش میں خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ' بنگلہ دیش انھیں عدالتی عمل کے لیے واپس لانا چاہتا ہے۔' انڈیا کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کی حوالگی کے بارے میں باضابطہ سفارتی خط بھیجا ہے لیکن وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ وہ اس مرحلے پر اس سے زیادہ کچھ اور نہیں

کہہ سکتے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ ملک میں اپنی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج اور پر تشدد مظاہروں کے بعد پانچ اگست کو ڈھاکہ سے ایک طیارے کے ذریعے دلی آگئی تھیں۔ اس وقت سے وہ دلی میں مقیم ہیں۔ ابتدائی طور پر اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ وہ دلی سے برطانیہ چلی جائیں گی لیکں وہ کسی وجہ سے وہاں نہیں جا سکیں۔ بنگلہ دیش میں اگست کے عوامی احتجاج اور مظاہروں کے بعد وہاں کی عبوری حکومت نے ابتدائی تفتیش کے بعد معزول وزیر اعظم کے خلاف سینکڑوں طلبہ کی ہلاکت اور دوسرے معاملات میں کئی مقدمات درج کیے ہیں۔ انڈیا سے ان کی قربت اور یہاں پناہ لینے سے بنگلہ دیش کے عوام میں انڈیا کے خلاف شدید ناراضگی کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ انڈیا اور بنگلہ دیش کے درمیان مجرموں اور مطلوبہ افراد کی حوالگی کا معاہدہ ہے۔ انڈیا کی حکومت یہ توقع کر رہی تھی کہ کسی نہ کسی مرحلے پر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کرے گی۔ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ انڈیا انھیں ڈھاکہ کے حوالے کرے گا۔ جنوبی ایشیائی امور کی تجزیہ کار نروپما سبھرامنین کا خیال ہے کہ 'بنگلہ دیش کو بھی پتا ہے کہ انڈیا شیخ حسینہ کو اس کے حوالے نہیں کرے گا۔ اگر ڈھاکہ نے اس سلسلے میں قانونی قدم بھی اٹھایا تو اس عمل میں کئی برس لگ جائیں گے۔' وہ کہتی ہیں کہ ڈھاکہ نے دراصل یہ قدم اپنے عوام کو دکھانے کے لیے اٹھایا ہے کہ اس نے شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے انڈیا کو نوٹس جاری کیا ہے۔ 'اس نے محض رسمی خانہ پوری کی ہے، درخواست کے لیے معاہدے کے قانونی ضابطوں پر بھی عمل نہیں کیا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

بنگلہ دیش انڈیا شیخ حسینہ عمران خان حکومت احتجاج

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بنگلہ دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی ایفراز کردیبنگلہ دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی ایفراز کردیبنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی نفرت انگیز تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔ اس کے ساتھ ہی، عدالت نے ان کی تقریروں کے مضمون پر حکم عائد کی ہے۔ بنگلہ دیش کا عالمی فوجداری ٹریبونل (آئی سی ٹی) اس کے خلاف کئی مقدمات پر کام کر رہا ہے۔
مزید پڑھ »

بنگلادیش نے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیابنگلادیش نے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیابنگلادیش نے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ہوشربا کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔
مزید پڑھ »

بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے خاندان پر کرپشن کے الزاماتبنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے خاندان پر کرپشن کے الزاماتبنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور ان کے خاندان کے خلاف 80 ہزار کروڑ ٹکے کی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »

بنگلادیش اور بھارت میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہبنگلادیش اور بھارت میں قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہبنگلادیش اور بھارت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ موجود ہے اور بنگلادیش قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت کام کرے گا۔ بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو عدالتی کارروائی کے لیے حوالے کیا جائے۔
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی سے مذاکرات، اسپیکر قومی اسمبلی کا کمیٹی کے قیام کیلیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہپی ٹی آئی سے مذاکرات، اسپیکر قومی اسمبلی کا کمیٹی کے قیام کیلیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہپی ٹی آئی نے کسٹوڈین کی حیثیت سے اسپیکر سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ذرائع
مزید پڑھ »

شیخ حسینہ: کیا اقلیتوں سے متعلق بیانات بنگلہ دیش کی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کی کوشش؟شیخ حسینہ: کیا اقلیتوں سے متعلق بیانات بنگلہ دیش کی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کی کوشش؟بنگلہ دیش کی نیشنلسٹ پارٹی کا خیال ہے کہ شیخ حسینہ ایسے بیانات دے کر دوبارہ سیاست میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مگر کیا وہ واقعی دوبارہ بنگلہ دیش کی سیاست میں فعال کردار نبھائیں گی؟
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 14:17:14