حسینہ واجد کے استعفیٰ کے بعد بنگلادیش کے آرمی چیف نے قوم سے اپنے خطاب میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا
بنگلادیش میں حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والی طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے کہا ہے کہ ہمیں بنگلادیش میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں ہے، ملک میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ کسی ایسی حکومت کو قبول نہیں کریں گے جو ہماری تجاویز اور حمایت کے بغیر بنائی گئی ہو۔بنگلادیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دیکر بھارت فرارخیال رہے کہ بنگلادیش میں پرتشدد مظاہروں کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دیکر بھارت فرار ہوگئیں۔ اس کے ساتھ ہی بنگلا دیش میں سب سے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والی...
شیخ حسینہ واجد کے استعفیٰ کے بعد بنگلادیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں امن واپس لائیں گے، شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب عبوری حکومت کے قیام کیلئے بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے عوامی لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں، صدر سے جلد ملاقات کرکے عبوری حکومت کے قیام پر بات کروں گا اور امید ہے آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔
واضح رہے بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ ماہ کئی روز تک مظاہرے ہوئے تھے جن میں 200 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم کو ختم کردیا تھا مگر طلبہ نے اپنے ساتھیوں کو انصاف نہ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے اور سول نافرمانی کی کال دے تھی اور ڈھاکا کی طرف مارچ کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بنگلادیش: طلبہ کی سول نافرمانی کی تحریک کے پہلے دن مظاہروں میں 12 افراد ہلاکبنگلادیشی حکومت نے احتجاجی مظاہروں کےپیش نظر ملک میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر بند کر دی، مظاہرین کا شیخ حسینہ سے استعفے کا مطالبہ
مزید پڑھ »
عدم تعاون تحریک؛ بنگلا دیش میں 18 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمیطلبا کا احتجاج اب حسینہ واجد حکومت کیخلاف ملک گیر عدم تعاون تحریک میں تبدیل ہوگیا
مزید پڑھ »
بنگلادیشی طلبہ کا ایک بار پھر حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلانطلبہ کوٹا مخالف مظاہروں میں ہلاک افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں: خبر ایجنسی
مزید پڑھ »
بنگلادیشی آرمی چیف کا ملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلانآج صدر شہاب الدین سے مل کر تمام معاملات طے کرلیں گے، جنرل وقار الزماں
مزید پڑھ »
کوٹہ سسٹم کیخلاف طلبہ احتجاج میں شدت، بنگلادیش بھر میں کرفیو نافذ، فوج طلببنگلادیشی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرفیو نافذ کرنے اور فوج طلب کرنے کا فیصلہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
بنگلادیش: عدالتی فیصلے کے بعد بھی طلبہ کا احتجاج ختم کرنے سے انکاربنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے پر بھرتی سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
مزید پڑھ »