بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون زیادتی کا شکار ARYNewsUrdu
حیدرآباد : نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ریپ کیا جاتا ہے جبکہ خواتین پر تشدد، ریپ، تیزاب سے حملے، انہیں ہراساں کرنے سمیت دیگر صنفی تفریق کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کے ادارے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ریپ کیا جاتا ہے جبکہ 2017 کی رپورٹ کے مطابق بھارت بھر میں خواتین کے خلاف تشدد، ریپ، ان پر تیزاب سے حملے، انہیں ہراساں کرنے سمیت دیگر صنفی تفریق کے واقعات میں اضافہ ہوگیا اور گزشتہ برس 2016 سے زیادہ جرائم ریکارڈ کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف 2017 میں بھارت بھر میں 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد خواتین کا ریپ اور گینگ ریپ ہوا، بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک خاتون کا ’ریپ‘ اور ہر ایک دن بعد کسی خاتون کا گینگ ریپ کیا جاتا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریپ کا نشانہ بنائی گئی خواتین زیادہ تر جان پہچان والے افراد، رشتہ داروں، دوستوں اور مدد کرنے والے افراد کی جانب سے نشانہ بنتی ہیں، تشدد، بدسلوکی، ہراسانی اور ریپ کا نشانہ بننے والی خواتین میں 6 سال کی بچیوں سمیت 60 سال تک کی خواتین شامل ہیں جب کہ زیادہ تر ریپ اورگینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خواتین میں نوجوان 24 سے 29 سال کی لڑکیاں ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
افریقی ملک میں ایک دن میں دو سال کے برابر بارش، کینیا میں 120 افراد ہلاکافریقی ملک میں ایک دن میں دو سال کے برابر بارش، کینیا میں 120 افراد ہلاک AfricanCountry Kenya HeavyRainfall TorrentialRains People Killed
مزید پڑھ »
لاہور کے علاقے چوبرجی میں رکشہ میں دھماکا، خاتون سمیت 10 افراد زخمی
مزید پڑھ »
کراچی میں ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون تھانے میں پیش
مزید پڑھ »
میں نے ایک مسلمان گھرانے میں آنکھ کھولی، پاپ اسٹار ایکون کا انکشافامریکی پاپ اسٹار ایکون کے سنسنی خیز انکشافات۔۔۔ مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates Akon
مزید پڑھ »
ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والی مفرور خاتون گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب - ایکسپریس اردوانویسٹی گیشن پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد خاتون کی شناخت ثنا آفتاب کے نام سے کی تھی
مزید پڑھ »