بھارتی کی میزبان ملک کا نام ہٹانے کی درخواست مسترد کردی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر اپنا موقف پیش کردیا۔
آئی سی سی ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میں شریک تمام ٹیمیں اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کیساتھ میزبان ملک کا نام لکھنے کی پابند ہیں۔ بیان میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم اپنی جرسیوں پر لوگو آویزاں کرنے میں ناکام رہی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔آئی سی سی کی جانب سے ان رپورٹس کے بعد وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بی سی سی آئی نے آئندہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم انڈیا کی جرسی پر پاکستان کا نام درج نہیں کرے گی۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بھی ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے جبکہ اس بات کی تصدیق کی کہ بورڈ کے کسی عہدیدار نے اس معاملے پر کسی بھارتی خبر رساں ایجنسی سے بات نہیں کی۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلانپاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے.
مزید پڑھ »
بھارت کی نئی کرکٹ حکمت عملی: انٹرنیشنل کرکٹ کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنابرطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا دباؤ بڑھانے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ آئی سی سی نے بھارت کے مفادات کو عام کرکٹ کے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی میزبانی کو بھی محدود کرنے میں مدد کی ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستانی ویمنز انڈر 19 ٹیم نے ملائیشیا میں پریکٹس کیپاکستانی ویمنز انڈر 19 کی ٹیم نے ملائیشیا میں آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 4 گھنٹے تک پریکٹس کی۔
مزید پڑھ »
بھارتی کرکٹ بورڈ نے 'پاکستان' کے نام پر جرسی پر اعتراض کیابھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے لیے میزبان ملک کے نام 'پاکستان' کو جرسی پر چھاپنے پر اعتراض کا اظہار کیا ہے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے 'کرکٹ میں سیاست' کو تنقید کی ہے۔
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی وفد آج پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گاواضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی کا چوتھا وفد پاکستان کا دورہ کررہا ہے
مزید پڑھ »
امریکی پابندیوں سے پاکستان کے دفاع اور دفاعی فیصلوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ترجمان دفترخارجہپاکستان کی سکیورٹی کا فیصلہ پاکستانی قوم کرےگی ، پاکستان پر ماضی میں بھی بہت سی پابندیاں لگیں، مگر ہم نے اپنی سکیورٹی پر توجہ مرکوز رکھی: ترجمان دفترخارجہ
مزید پڑھ »